دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chuttiyan Kesay Guzarain | چھٹیاں کیسے گزاریں؟

book_icon
چھٹیاں کیسے گزاریں؟

بیعت اور دِیگر نیک اَعمال  وغیرہ سب باطِل ہیں اور اگر یہ کام  پہلے سے کیے ہوئے تھے تو  کلمۂ کُفر بکنے سے تمام نیک اَعمال اَ کارت ہو گئے یعنی پچھلی ساری نَمازیں ، روزے ، حج وغیرہ تمام نیکیاں ضائع ہو گئیں ،  شادی شُدہ تھا تو نکاح بھی ٹوٹ گیا ، اگر کسی کامُرید تھا تو بیعت بھی ختم ہو گئی ۔  اس پر فرض ہے کہ اس کفر سے فوراً توبہ کر ے اور کلمہ پڑھ کر نئے سرے سے مسلمان ہو ۔ مُرید ہونا چاہے تو اب نئے سرے سے کسی بھی جامعِ شَرائط پیر کا مُرید ہو ، اگر سابِقہ بیوی کو رکھنا چاہے تو دوبارہ نئے مہر کے ساتھ اُس سے نکاح کرے اور اگر فرض حج پہلے کر لیا تھا تو اب صاحبِ اِستِطاعت ہونے پر نئے سِرے سے  حج كرنا فرض ہو گا ۔   

ایک” غَلَط لفظ“ بھی جہنم میں جھونک سکتا ہے

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچّھی صحبتیں کمیاب ہوگئیں! زَبان کی عَدَمِ حفاظت کا دَور دَورہ ہوگیا!ہماری اکثرِیَّت کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ جو مُنہ میں آیا بَک دیا!افسوس!اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خوشی اور ناخوشی کا اِحساس کم ہو گیا ۔  زَبان سے نکلے ہوئے اَلفاظ کی اَہَمِیَّت کے تعلُّق سے ایک عِبرت اَنگیز حدیثِ پاک مُلاحظہ فرمائیے ۔ چُنانچِہ راحتِ قلبِ ناشاد ، محبوبِ ربّ العباد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ  وَسَلَّم   کا اِرشادِ عِبرت بنیاد ہے:  بندہ کبھی اللہ تعالیٰ کی خُوشنودی کی بات کہتا ہے اور اُس کی طرف توجُّہ بھی نہیں کرتا (یعنی بعض باتیں اِنسان کے نزدیک نہایت معمولی ہوتی ہیں)اللہتعالیٰ اُس (بات) کی وجہ سے اُس کے بَہُت سے دَرَجے بُلند کرتا ہے اور کبھی اللہ پاک کی ناراضی کی بات کرتا ہے اور اُس کاخیال بھی نہیں کرتا اِس(بات)کی وجہ سے جہنَّم میں گرتا ہے ۔ )[1](اور ایک رِوایت میں ہے کہ مشرِق و مغرِب کے دَرمیان میں جو فاصِلہ ہے اُس سے بھی زیادہ فاصِلہ پر جہنَّم میں گِرتا ہے ۔  )[2](

بَک بَک کی یہ عادت نہ سرِ حشر پھنسا د ے

                        اللہ زَباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ  (وسائلِ بخشش)

ہاتھ میں آگ کی چنگاری

آجکل حالات ناگفتہ بِہ ہیں ، دُنیا کی مَحَبَّت اکثر کے دِل پرغالِب ہے ، ایمان کی حفاظت کا ذِہن کم ہو گیا!ایمان بچانا بھی ضَروری ہے مگر اِ س کیلئے کوشِش کرنے کا کوئی خاص جَذبہ نہیں ، ایمان کو سنبھالنا اور اَحکامِ اِسلام کی پَیروی کرنا نفسِ بَدکار پر ایک اَمرِ دُشوار ہے ۔  سردارِ دوجہان ، محبوبِ رَحمٰنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے: لوگوں پرایک ایسا زمانہ بھی آئے گاکہ اُس وَقت لوگوں کے دَرمیان اپنے دِین پرصَبر کرنے والا ، آگ کی چِنگاری پکڑنے والے کی طرح ہو گا ۔ )[3](

سنَّت کا تَرک کہیں کُفر تک نہ پہنچا دے!

حضرتِ سیِّدُنا اَبُو محمدسَہْلرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: خوف کا اعلیٰ دَرَجہ یہ ہے کہ اپنے بارے میں اللہ پاک کے علمِ اَزَلی کے تعلُّق سے ڈرتا رہے(کہ نہ جانے میرے بارے میں کیا طے ہے ، آیا اچّھا خاتمہ یا کہ بُرا خاتمہ !) اور اِس بات سے بھی خوفزدہ رہے کہ کہیں کوئی کام خِلافِ سُنَّت( یعنی سُنَّت کو مٹانے والی بُری بِدعت کا اِرتکِاب) نہ کر بیٹھے جس کی نُحُوست اُسے کُفر تک پہنچا دے ۔ )[4](

 



[1]    بخاری ، کتاب الرقاق ، باب حفظ اللسان ، ۴/۲۴۱ ، حدیث: ۶۴۷۸ 

[2]    مسند اِمام احمد ، مسند ابی ھریرة ، ۳/۳۱۹ ، حدیث: ۸۹۳۱  دار الفكر بيروت

[3]    ترمذی ، کتاب الفتن ، باب (ت: ۷۳) ، ۴/۱۱۵ ، حدیث: ۲۲۶۷  دار الفکر بیروت

[4]    قُوتُ القلوب ، شرح مقام الرجاء و وصف الراجین...الخ ، ۱/۴۶۷ مرکز اھل  سنت  برکات  رضا ھند

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن