30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائیوں نے اپنے سر پر عمامہ سجالیا،داڑھی شریف بھی چہروں پر سجانے کی نیتیں بھی کیں۔کئی اسلامی بھائی مَدَنی قافلہ کورس کے لئے تیّار ہوگئے ۔ بعض اسلامی بھائیوں پر تو ایسی رقّت طاری ہوئی کہ انہوں نے وہ رات عبادت میں گزاری ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلّکثیر اسلامی بھائیوں نے عید کے دن عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں میں سفر اختیار کیا ۔
مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی
صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10) خوش نصیب نوجوان
صوبہ پنجاب (پاکستان) کے شہر شیخوپورہ کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے شہر میں. V.C.Dاجتماع کی ترکیب بنائی گئی جس میں کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔ان شُرکاء میں دو ایسے نوجوان بھی موجود تھے جوکہ فیشن کے دلدادہ اور انتہائی ماڈرن تھے۔ V.C.Dدیکھ کر ان کے دل میں مدنی اِنقِلاب برپا ہو گیا۔چُنانچہ انہوں نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کی اوردعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میںپابندی سے شریک ہونے لگے۔کچھ ہی عرصے میں ان کے چہروں پر سنّت کے مطابِق داڑھی شریف دکھائی دینے لگی اور سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سج گیا ۔الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج وہ دونوں اسلامی بھائی عاشِقان رسول کے ہمراہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہیں۔
اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11) آنکھوں سے آنسو جا ری ہوگئے
مرکز الاولیاء لاہور(پاکستان)کے ایک عَلاقے جلوموڑ (مغل پورہ ) میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں جب V.C.D.اجتماع کیا گیا تو اس میں دکھائے گئے اجتماعی اعتکاف کے پُربہار مناظر اور الوداعِ رمضان کا پُر سوز انداز دیکھ کر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔ جبV.C.D.اجتماع ختم ہوا تو کئی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ سبز سبز عمامے شریف سے اپنے سرسبز کر لئے اور داڑھی رکھنے کی بھی نیّت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(12) اِجتِماع میں شریک ہوگئے
ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں طویل عرصے سے ایک شخصیت پر انفرادی کوشش کررہا تھا مگر وہ غلط فہمیوں کے باعث مجھ سے طرح طرح کے سوالات کرتے جن کے جوابات دینے کی میں اپنی سی کوشش کرتا مگر وہ مطمئن نہ ہوتے ۔ اتنے میں مکتبۃ المدینہ نیبینَ الاقوامی اجتماع واجتماعی سنّت اعتِکاف کی V.C.D.جاری کی ۔میں نے وہ v.c.d.اس شخصیت کو دیکھنے کے لئے دی ۔میں اس بات پر حیران ہوں کہ طویل عرصہ کوشش کے باوجود میں جنہیں مطمئن نہ کرسکا وہ اس کو دیکھ کر اتنا متاثر ہوئے کہ نہ صرف اجتماع میں شریک ہوئے بلکہ سبزسبز عمامے کا تاج بھی اپنے سر پر سجا لیا ۔
تم دعوتِ اسلامی کو جانتے ہوکیا ہے
فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(13) سِیٹ کینسل کروادی
صوبہ پنجاب(پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی کی بیرونِ ملک جانے کی سِیٹ بُک ہو چکی تھی۔ اس دوران انہوں نے عَلاقے میں ہونے والےV.C.D. اجتماع میں شرکت کی۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس V.C.D. کو دیکھ کر انہیں بینَ الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ایسا جذبہ ملا کہ انہوں نے اپنی سِیٹ کینسل کروادی اور بینَ الاقوامی اجتماع میں جانے کیلئے اپنا کرایہ ہاتھوں ہاتھ ذمّہ داران کو جمع کروادیا اورالحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شریک بھی ہوئے ۔
بُری صحبتوں سے کَنارہ کشی کر اور اچھوں کے پاس آ کے پا مَدَنی ماحول
تمہیں لطف آ جائیگا زندگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(14) مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع