30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاتھV.C.D.اجتماعات کئے گئے جن میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائی شریک ہوئے۔جبV.C.D.میں اَلوداعِ رَمضان کے رقّت آمیز مناظر دکھائے گئے تو اجتماع میں شریک اکثر اسلامی بھائی اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور زاروقطار رونے لگے ۔ ہم نے محسوس کیا کہ ان اجتماعات کے بعد اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی سے محبت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے مَدَنی کاموں کو مدینے کے 12چاند لگ گئے ہیں۔
نبی کی محبت میں رونے کا انداز (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم )
تم آجاؤ سکھلائے گا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6) نَمازی بن گئے
ھانگ کانگ کے ذمہ دار اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے کہ جبV.C.D. ’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتِکاف ‘‘باب المدینہ کراچی سے ریلیز کی گئی تو ہانگ کانگ کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی اس کا اعلان کیا گیا چنانچہ تقریباً30گھرانوں نے یہV.C.D.انٹرنیٹ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پردیکھی اور دعوتِ اسلامی کی مَدَنی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ۔ اسV.C.D.کو دیکھنے کے بعد 12اسلامی بھائیوں نے نَماز پڑھنا شروع کردی اوردعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی پابندی سے شریک ہونے لگے ۔الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کئی اسلامی بھائی مَدَنی قافلے کے مسافر بھی بنے ۔
نَمازیں جو پڑھتے نہیں ہیں اُن کو لاَرَیْب نمازی ہے دیتا بنا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7) شرکاء اجتماع کی تعداد بڑھ گئی
باب المدینہ کراچی کے ڈویثرن نگاہِ مرشد کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع (۱۴۲۸ھ) کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی تھی میری تشویش میںا ضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر مجھے خدشہ تھا کہ شاید ہمارے ڈویثرن سے اس مرتبہ بینَ الاقوامی اجتماع میں شرکاء کی تعداد کافی کم ہو گی۔ ایسے میں یہ خوشخبری ملی کہ مکتبۃ المدینہ نے دعوت اسلامی کے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کیV.C.D. ریلیز کر دی ہے۔ ہم نے ہاتھوں ہاتھV.C.D. اجتماع کی ترکیب بنائی۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّV.C.D.اجتماع کی برکت سے ہمارے ڈویثرن سے کم و بیش 500سے زائد اسلامی بھائی بین الاقوامی اجتماع میں شریک ہوئے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8) بُرے عقائد سے تائب ہوگیا
صوبہ پنجاب (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے کہ بدعقیدہ لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے میں عقائد ِ اہلسنّت کے بارے میں شکوک وشبہات کا شکار ہوچکا تھا ۔ شکوک وشبہات کے بادل اس طرح چَھٹے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی آمدآمد تھی۔ ایسے میں سبز سبز عماموں کا تاج سجانے والے کچھ اسلامی بھائیوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔ ان کے خُلوص کو دیکھتے ہوئے میں نے حامی بھر لی اور اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے گلزارِ طیبہ (سرگودھا ) حاضر ہوگیا ۔ دورانِ اعتکاف میں کج بحثی کے ذریعے معتکفین کو پریشان کرتا رہا ۔ رمضان المبارک جب ایک دو دن کا مہمان رہ گیا اسلامی بھائیوں نے مجھے حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ کی اَلوداعِ رمضان اور بینَ الاقوامی اجتماع والیV.C.D. دکھائی۔ جب میں نے اَلوداعِ رمضان کے رقّت انگیز مناظر دیکھے تو میرے دل کی دنیا بدل گئی اور میں نے سچے دل سے تمام گناہوں اور بُرے عقائد سے توبہ کی اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے دامن سے وابَستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا۔
یقینا مقدّر کا وہ ہے سکندر
خیر سے جسے مل گیا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9) مَدَنی قافلہ کورس کے لئے تیار ہوگئے
ڈیر اسماعیل خان(سرحد)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے: مدرسۃ المدینہ مڑیالی میں اجتماعی اعتکاف کے دورانV.C.D.اجتماع کیا گیا۔ بینَ الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر شرکاء بہت متاثر ہوئے ۔ الوداعِ رمضان کے رقّت آمیزمناظردیکھ کر تورونے لگے ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلّ اجتماع کے اختتام پر کئی اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع