30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف نامی چند وی سی ڈیز ۱؎ بھی تھیں ۔ ان میں سے ایک V.C.D.میں نے اپنے اس آفیسر کو بھی پیش کی ۔ اگلے دن جب میں آفس پہنچا تو اُس آفیسر نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا اور اپنے سامنے والی کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔ اس عزت افزائی پر میں بہت حیران ہوا کیونکہ عام طور پر وہ آفس کے لوگوں کو اپنے سامنے بٹھانا پسند نہیں کرتا تھا ۔ بہرحال میں کرسی پر بیٹھ گیا ۔آج اس کا لہجہ انتہائی نرم اور برادرانہ تھا ۔ اس نے تقریباً25 منٹ تک مجھ سے دعوتِ اسلامی کے بارے میں سوالات کئے جن کے میں نے اپنی معلومات کے مطابق جوابات دئیے اور اسے دعوتِ اسلامی اور امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عظیم دینی خدمات کے بارے میں بتایا ۔اس نے کہا : ’’میں نے وہV.C.D.دیکھی ہے ، میں بہت متأثر ہوا ہوں کہ اتنے مختصر سے عرصے میں اسقدر ترقی ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، دعوتِ اسلامی والے واقعی بہت عظیم کام کررہے ہیں۔‘‘ پھر اس نے اسی وقت دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی اجتماع میں جانے کے لئے میری چھٹیاں بھی منظور کر لیں اور آفس کی مسجد کی خدمات بھی اہلسنّتکو سونپ دیں۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3) سر پرعمامے کا تاج سجا لیا
ساؤتھ کوریا(South Korea) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح سے بیان ہے کہ پہلے پہل میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بدعقیدہ لوگوں کی ایک جماعت سے کافی متأثر تھا اورغلط فہمی کے باعث انہیں دین ِ اسلام کے حقیقی خُدام تصوّر کرتا تھا ۔میری دُرُست رہنمائی کی ترکیب اس طرح بنی کہ 27ویں شبِ رمضان ۱۴۲۸ھ کو فیضانِ مدینہ( کوریا )میں اجتماعی اعتکاف کے دوران بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف نامیV.C.D. دکھائی گئی۔ جس میں مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع اور دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعی اِعتِکاف کی جھلکیاں پیش کی گئیں تھیں ۔ اس V.C.D.میں دکھائے جانے والے مناظر دیکھ کر میں دنگ رہ گیا کہ دعوتِ اسلامی ہی وہ تحریک ہے جو عالمگیرپیمانے پر تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عظیم خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ اور حج کے بعد مسلمانوں کاسب سے بڑا اجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہوتا ہے ۔میں دعوتِ اسلامی کی مثالی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوا ،الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بدعقیدہ لوگوں کی محبت دل سے نکل گئی اور میں نے سبز سبز عمامہ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ۔
مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی
صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(4) گنا ہوں سے توبہ کر لی
مرکز الاولیاء (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلّ مجھے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی اجتماع کے بعد ہاتھوں ہاتھ 3دن کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ہمارا مَدَنی قافلہ مرکزالاولیاء کے علاقے لیاقت آباد کوٹ لکھپت کی جامع مسجد غوثیہ میں حاضر ہوا ۔ وہاں میری ایک نوجوان اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی جس نے کچھ یوں بیان کیا :’’بینَ الاقوامی اجتماع سے پہلے میں نے اپنے عَلاقے میں ہونے والےV.C.D.اجتماع میں شرکت کی ۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی رقّت انگیز دعائے رمضان سن کر میں بہت متأثر ہوا اور بینَ الاقوامی اجتماع کے مناظِر دیکھ کر اجتماع میں شرکت کا بھی ذہن بنا ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلّ میں بینَ الاقوامی اجتماع میں شریک ہوا ۔وہاں پر خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی عزوجل صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے معمور بیانات سن کر مجھے گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور میں نے نمازوں کی پابندی کی نیّت بھی کی۔ جب میں اجتماع میں شرکت کے بعد گھر پہنچا تو نمازِ فجر میں اٹھنے کے لئے الا رم لگایا تو میری اہلیہ کہنے لگی کہ ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلّمیں بھی آپ کے ساتھ بیدار ہوکر نمازِ فجر ادا کروں گی ۔میں نے اپنے چہرے پر میٹھی میٹھی سنّت داڑھی شریف بھی سجا لی ہے ۔میں اپنی چکن شاپ پر خریداری کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش کرتا ہوں۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلّ اس انفرادی کوشش کی برکت سے 2اسلامی بھائی مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادت پاچکے ہیں ۔ میری خوش نصیبی کی معراج دیکھئے کہ میں اللہ عزوجل کے ولی ،امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں مرید ہوکر عطّاری بھی بن چکا ہوں ۔ کچھ عرصے بعد میرے کزن کی شادی ہے ۔میری خواہش ہے کہ اس کی شادی کے موقع پرV.C.D.اجتماع کی ترکیب بناؤں ۔‘‘
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(5) زاروقِطار رونے لگے
ھند(مَدَنی)کابینہ کے نگران کا بیان کچھ یوں ہے کہ ’’بینَ الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتِکاف‘‘نامیV.C.D.کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہند میں بھی ریلیز کیا گیا اور ہاتھوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع