دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Christian musalman ho gaya | کرسچن مسلمان ہوگیا

book_icon
کرسچن مسلمان ہوگیا

انٹینا ،کیبل نیٹ ورک ،انٹر نیٹ کے ذریعے گھیرے ہوئے ہیں ۔تفریح اور معلوماتِ عامہ میں اضافے کے نام پر یہ آلات غلط استعمال کے باعث بے حیائی کو جس تیزی سے فروغ دے رہے ہیں ،یہ کسی پر پوشیدہ نہیں ۔

                 T.V.پر آنے والے فحاشی وعریانی پر مشتمل پروگرامز کے ذریعے معاشرے کے اخلاقیات تباہ وبرباد ہوتے دیکھ کر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس بے حیائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کی بھر پور سعی فرمائی ۔ اس سلسلے میں باب الاسلام سندھ سطح پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے T.V.کی تباکاریوں پر ایمان افروز بیان فرمایا جو ایک نجی T.V.چینل کے ذریعے دنیا کے 100سے زائد ممالک میں (بغیرچہرہ کے صرف آواز کے ذریعے )سُنا گیا ۔اس پُرتاثیر بیان کو سننے کے بعد سینکڑوں گھروں سے T.V.نکال دیا گیا ۔علاوہ ازیں رمضان المبارک ۱۴۲۶ھ میں جب شیخ طریقت امیر اہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ کی رقت انگیزدعا T.V.پر(بغیر چہرے کے محض آواز کے ذریعے) بیک وقت دنیا کے تقریباً144 ممالک میں سنائی دی تو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی مدنی بہاریں موصول ہونا شروع ہو گئیں ۔ (تفصیل کے لئے مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ.’’ T.Vاورمووی ‘‘کا مطالعہ فرمالیجئے) ۔

                الحمدللہ عزوجل شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مبارکہ پر اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خاص کرم ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت میں ربّ عزوجل نے ایسی تاثیر عطا فرمائی ہے کہ کئی گناہ گار صرف آپ کے نورانی چہرے اور سراپا سنت پیکر کے دیدار کی برکت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو جاتے ہیں ، نیکو کاروں کی رقت قلبی میں اضافہ ہو تا ہے ۔ آ پ کی صحبت اصلاح اعمال کا ذریعہ بنتی ہے ۔چونکہ اس پر فتن دور میں جب میڈیا کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور گمراہ کن عقائدواعمال پر مبنی وی ۔سی ۔ڈیز کی بھر مار ہے۔چنانچہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت مکتبۃ المدینہ نے پچھلے دنوں دو وی ۔سی ۔ ڈیز بنام’’دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں ‘‘اور ’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ‘‘جاری کیں ۔ الحمدللہ عزوجل ان کے ریلیز ہونے کے چند ہی دنوں میں مدنی بہاریں موصول ہونا شروع ہو گئیں جن میں سے15 بہاریں پیش خدمت ہیں۔

                شعبہ اصلاحی کتب  مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}

اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیَِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط

دُرُودِ پاک کی فضیلت

             شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ’’ضیائے درودوسلام‘‘میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،سلطانِ باقرینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  کافرمانِ برکت نشان ہے:’’مجھ پردُرود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہو گاـ۔‘‘               )فردوسُ الاخبار، رقم الحدیث۳۱۴۸،ج۳،ص۴۱۷، طبعۃ دارالکتب العربی بیروت)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(1) کرسچین مسلمان ہوگیا

            U.K (انگلینڈ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں بہت عرصے سے ایک کرسچین پر انفرادی کوشش کررہا تھا کہ وہ مسلمان ہوجائے مگر مجھے کامیابی نہیں مل رہی تھی۔اسی دوران مکتبۃ المدینہ نےV.C.D.بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف  جاری کی ۔ یہV.C.D.اس کرسچین کو تحفۃً دی گئی ۔ اس نے V.C.Dکو اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔وہ. V.C.Dدیکھتا گیا اور اُردو نہ سمجھنے کے باوجود محض بینَ الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتِکاف کے روح پرور مناظر دیکھ کر اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے دیدار کی برکت سے اس کے دل میں اسلام کی محبت اُترتی چلی گئی ۔الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  آخر کار وہ کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے اور دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں بھی شریک ہونے لگے ۔ مَدَنی ماحول کی برکت سے سبز سبز عمامے شریف سے ان کا سر سبز ہوگیا ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وہ عاشقان رسول کے ساتھ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلے کے مسافر بھی بنے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (2) آفیسر کیسے متأثر ہوا۔۔۔۔۔۔۔؟

            مرکز الاولیاء لاہور( پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں 16ویںگریڈ آفیسر کے عہدہ پر کام کر رہا ہوں۔رَمَضان المبارک کی آمد پر میں نے اپنے20ویںگریڈ کے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف کیلئے چھٹیوں کی درخواست پیش کی جو اس نے مسترد کردی ۔ میں چونکہ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ سے مرید ہوں۔ جن کا درِ دولت باب المدینہ کراچی میں ہے ۔لہٰذا مجھے باب المدینہ کی یاد نے تڑپایا تو میں نے رَمَضان المبارک کے آخری 5دن کی چھٹی کی درخواست پیش کر دی کہ مجھے باب المدینہ (کراچی ) جانا ہے۔ ہمارا آفیسر انتہائی تنقیدی ذہن کا مالک تھا۔خاص طور پر مذہبی لوگوں کو نشانہ بنانا ،ان کی تذلیل کرنا، جھڑکنا اس کا وَتیرہ تھا۔اس نے درخواست دیکھ کر تعجب سے پوچھا :’’کراچی میں ایسا کیا ہے جو تم عید کے ایّام گھر والوں سے دور رہ کر وہاں گزارنا چاہتے ہو ؟‘‘ میں نے جان چھڑاتے ہوئے اتنا کہا کہ واپس آکر بتاؤں گا ۔

            جب میں باب المدینہ کی بہاریں لُوٹ کر واپس پہنچا تو میرے ساتھ مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی بین

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن