دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Christian Ka Qabool e Islam | کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

book_icon
کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

شائَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ڈِرامے بھی نہیں دیکھوں گی فقط’’ مدنی چینل ‘‘ہی دیکھا کروں گی ۔مجھے مدنی چینل کے علاوہ اب کوئی چینل پسند ہی نہیں ۔ مجھے مدنی چینل سے پیار ہے۔

مدنی چینل سے جسے بھی والہانہ پیار ہے

اِنْ شَآءَاللہ دو جہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(13) اب مجھے گناہوں بھرے چینلز دیکھنے میں شرم آتی ہے

          ایک مبلِّغۂ دعوتِ اسلامی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  ایک اسلامی بہن ، ان کے بچّے اور بچّوں کے ابو      معاذَاللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ گناہوں بھرے T.V.  چینلز دیکھنے کے جُنون کی حد تک شوقین تھے ، صبح اٹھتے ہی T.V.آن کر دیا جاتا اور موسیقی اور منحوس و بے حیا عورتوں کے ناچ وغیرہ کے مناظِرجاری ہو جاتے۔ بچّے بھی اسکول سے آتے ہی T.V.پرحیا سوز بھرے مناظِر دیکھنے میں مشغول ہو جایا کرتے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ 1429ھ (2008)کا رَمَضانُ المبارَک جب برکتیں لٹانے لگاتو ایک بَرَکت ’’مَدَنی چینل‘‘کی صورت میں بھی ظاہر ہو گئی جس نے عاشقانِ رسول کے کلیجے ٹھنڈے کر دیئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  اُس اسلامی بہن کے گھر میں جہاں ہر وَقت گناہوں بھرے چینلزدیکھے جاتے تھے ان کے یہاں اب ہر وَقت مَدَنی چینل دیکھا جانے لگا ہے اگر کبھی کوئی گناہوں بھرا چینل  چلا بھی دیتا ہے تو فوراً بند کر کے پھر مَدَنی چینل کی ترکیب بنا دی جاتی ہے ۔ ان کے بچّوں کے ابو کا کہنا ہے :  اب جب گناہوں بھرا چینل لگاتا ہوں تو مجھے شرم سی محسوس ہونے لگتی ہے کیوں کہ میں عطاری ہوں اورمیرے میرے پیرو مرشد مدنی چینل میں جلوہ فرما ہیں اِس حال میں اب میں کوئی بے ہودہ چینل کیسے دیکھوں !

مدنی چینل کی مہم ہے نفس و شیطاں کے خلاف

جو بھی دیکھے گا کریگا  اِنْ شَآءَاللہ اِعتراف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

   

(14)وہ کبھی عید کی نماز بھی نہیں پڑھتے تھے

        ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے :  ہمارے ایک عزیز جن کے بارے میں کبھی نمازی بننے کا تصوُّر ہی نہیں کیا جا سکتاتھا کیوں کہ جمعہ توجمعہ وہ تو کبھی عید کی نماز بھی نہیں پڑھتے تھے، خدا کی شان کہ ۱۴۲۹ھ(2008)کے رَمَضان المبارک میں رحمتوں کی برسات برسنی شروع ہوئی اور اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّت کی رَحمت سے تاجدارِ رسالتصلی اللہ   تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم کی اُمّت کو ’’ مَدَنی چینل ‘‘ کی سوغات مل گئی۔ ہمارے عزیز نے مدنی چینل آن کیا تو انہیں بَہُت پسند آیا ۔ اُنہوں نے جب امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان سنا توان کے دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی ، گناہوں سے توبہ کی اور حیرت انگیز طور پر پنج وقتہ نمازیں ادا کرنے کی نیّت کرلی۔ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی عقیدت اس قَدَر دل میں گھر کر گئی کہ بال بچّوں سمیت ان کے مُرید بن گئے ۔اور یوں ان کا سارا گھرانا ’’ عطاری‘‘ ہوگیا۔  ؎

راہِ سنّت پر چلا کر سب کو جنّت کی طرف

لے چلے بس اک یہی ہے مدنی چینل کا ہَدَف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(15)مدنی چینل نے مجھے وضو کرنا سکھا دیا!

        دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کہتے ہیں کہ میرے ایک رشتے دار کے بیان کا خلاصہ ہے :  آپ حضرات نے بہت اچھا کیا کہ مَدَنی چینل شروع کر کے گھر بیٹھے مسلمانوں کو اسلام کی باتیں سکھانا شروع کر دی ہیں ، سچ کہتا ہوں آپ کے مَدَنی چینل پر جب میں نے ’’ وُضو کا عملی طریقہ ‘‘ دیکھا تو میرا سر ندامت سے جھک گیا کہ جَدّی پُشتی مسلمان ہونے کے باوُجود ابھی تک مجھے صحیح وضو کرنا بھی نہیں آتا تھا میں کُھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ آپ لو گوں کے مَدَنی چینل نے مجھے وُضو کرنا سکھا دیا!

مَدَنی چینل تم کو گھر بیٹھے سکھائے گا نماز

اورنمازی دونوں عالم میں رہے گا سرفراز

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(16)مدنی چینل نے مَدَنی قافِلے کا مسافر بنا دیا!

        حیدرآباد(بابُ الاسلام) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :  افسوس ! دن غفلت میں گزر رہے تھے ، فلموں ڈراموں کابڑا شوق تھا، نمازوں کی کوئی پابندی نہیں تھی۔ خدا کی شان  رَمضانُ المبارَک۱۴۲۹ھ میں دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کا آغاز کردیا ۔ اللّٰہ اللّٰہ ! مدنی چینل میں آنے والے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذکرات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ! خوفِ خدا کے سبب میں نے فلموں ڈراموں گانوں باجوں اور تمام پچھلے گناہوں سے توبہ کی، نمازوں کی پابندی کا عہد کیا ، مدنی چینل پرچاند رات اور عید کے دن مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب سن کر اپنے علاقے کے ذیلی حلقے کی ’’ یاد گار مسجد‘‘ سے عیدُ الفِطر کو سفر کرنے والے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے تین روزہ قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ میں نے عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا لیا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کو فجر کی نماز کیلئے جگانے کی خاطر صدائے مدینہ لگا رہا ہوں ۔صحرائے مدینہ ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے تین روزہ اجتماع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن