دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Christian Ka Qabool e Islam | کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

book_icon
کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

(7)وُضو کا طریقہ سیکھ گئے

        حیدر آباد (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں اپنے گھر والوں کو اکّٹھا کر کے وُضو کا عملی طریقہ سکھانا چاہتا تھا مگر کامیاب نہ ہوسکا ۔ ایک دن میں کامیاب ہوہی گیا وہ اس طرح کہ مَدَنی چینل پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  وُضو کا عملی طریقہ سکھا رہے تھے ۔میں نے ہاتھوں ہاتھ گھر والوں کو جمع کرکے یہ سلسلہ دکھادیا۔ یوں مَدَنی چینل کی بدولت میری دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ۔  خُودمیری بھی اصلاح ہوگئی کہ میں دیگر چینلز پر خبریں دیکھا کرتا تھا جس میں عُموماً خواتین بھی خبریں پڑھتی ہیں ، اور بے پردگی کے مختلف مناظِر بھی ہوتے تھے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمَدَنی چینل کی بَرَکت سے میں نے توبہ کی اور خبریں دیکھنا چھوڑ دیں ۔

راہِ سنّت پر چلا کر سب کو جنّت کی طرف

لے چلے بس اِک یہی ہے مَدَنی چَینل کا ہَدَف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8)مفتی صاحب کے تأثرات

        پنجاب (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل پر جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ’’وضو کا عملی طریقہ ‘‘سکھایا تو اس سلسلے کو دیکھ کر ایک مفتی صاحِب نے برملا مجھ سے فرمایا : ’’ وضو میں پہلے بھی کرتا تھا مگر کئی نِکات ایسے تھے کہ یہ سلسلہ دیکھنے کے بعد میری توجُّہ اس طرف ہوئی ۔‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(9)مُحتاط رہنے لگے

        باب المدینہ (کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ ہمارے علاقے کی مسجد کے متولی صاحِب دن اور رات کی پرواہ کئے بِغیر اسپیکر پربُلند آوازسے تلاوت ونعت وغیرہ کا سلسلہ رکھا کرتے تھے ۔انہیں کافی سمجھایا گیا مگر وہ نہ مانے ۔ پھر جب انہوں نے مَدَنی چینل پر امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زَبانی اس بارے میں حقوقُ العباد کے حوالے سے بیان سُنا کہ اس طرح رات کو دیر سے اسپیکر کھول کر بلند آواز سے نعت شریف وغیرہ پڑھنے سے گھروں میں موجود عمر رسیدہ بُزُرگوں ، صبح جلدی کام دھندے پر جانے والے لوگوں ، مریضوں اور شیر خوار بچّوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم حق العبد تلف کرنے کے وبال میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔‘‘ تو وہ مان گئے اور محتاط رہنے لگے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(10)شراب خانہ بند کردیا

        مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے یہاں ایک شخص نے بلیرڈ کلب کھول رکھا تھا جس کی آڑ میں شراب بیچنے اور فحش فلمیں دکھانے کا دھندا بھی کرتا تھا ۔جب رَمَضان المبارک۱۴۲۹ھ (2008)میں میں اس نےT.V. پردعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کے رقت انگیزسلسلے (یعنی پروگرامز)دیکھے تو اتنا مُتأَثِّر ہوا کہ اَلحمدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس نے شراب وغیرہ کے کاروبار سے توبہ کر لی اور دو دن کے اندراندر بلیرڈ کلب ختم کردیا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(11)برقع پہن لیا

        مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے ہمارے علاقے میں ایک ماڈرن نوجوان کی چند ماہ قبل شادی ہوئی ۔ خوش قسمتی سے انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں ملنا شروع ہوئیں ۔ ان کی بیوی فیشن ایبل اور بے پردگی کی نحوست میں بھی گرفتار تھیں ۔ ان ماڈرن نوجوان پر چونکہ دعوتِ اسلامی کی برکت سے مدنی رنگ چڑھنا شروع ہو چکا تھا لہٰذاوہ چاہتے تھے کہ ان کی زوجہ شرعی پردہ کیا کرے۔ مگر وہ نہ مانتی تھیں ۔ جب رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ (2008)میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا تو ان کی زوجہ نے بھی اسے دیکھنا شروع کیا اور اتنا مُتأَثِّرہوئیں کہ خود ہی اپنے شوہر سے کہنے لگیں کہ مجھے بُرقع لادیجئے ، اب میں بُرقع پہنا کروں گی ۔ اس اسلامی بہن پر رحمتوں کی برسات شروع ہو گئی، ان کا اپنا بیان ہے کہ۷  شوال ۱۴۲۹ھ (7-10-2008) کی رات جب میں سوئی تو میں نے خواب میں دیکھا کہ کعبۃ اللہ شریف زادھااللہ تعظیمًاو تکریمًا    کا غلاف پکڑ کر رو رو کر اپنے اور گھروالوں کے لئے دُعا کررہی ہوں ۔

اے گناہوں کے مریضو!چاہتے ہو گر شِفا

آن کرتے ہی رہو تم مَدَنی چَینل کو سدا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

       یاد رہے !مدنی چینل آزمائشی نشریات(TEST TRANSMISSION) کے دَور سے گزر رہا ہے ۔ دعا فرمایئے کی اِس خالص اسلامی چینل کو مستقل لائسنس حاصل ہو جائے اور یہ بغیر رکاوٹوں کے رضائے ربُّ الانام کے کام اوراسلام کے مدنی پیغام کو اخلاص کے ساتھ دنیا بھر میں عام کرتا رہے۔   

(12)مجھے مدنی چینل سے پیار ہے

        ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے :  میں نے نیّت کی تھی کہ 1429ھ (2008)کے رجبُ المرجب، شعبانُ المعظم اور رَمَضانُ المبارَک میں بالکل T.V.نہیں دیکھوں گی اور رمضان شریف کے بعد بھی فلمیں دیکھنے سے بچتی رہوں گی البتّہ ڈِرامے دیکھ لیا کروں گی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ایسے میں دعوتِ اسلامی کے‘‘ مدنی چینل ‘‘ کی جلوہ گری ہوگئی اب نیّت کر لی ہے کہ اِن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن