دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Christian Ka Qabool e Islam | کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

book_icon
کرسچین کا قبول اسلام(مدنی چینل کی بھاریں حصہ اول)۔

قائم ہونے کے وقت پہنچا کرتے تھے ۔ رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ (2008ء)میں ایک دن دیکھا تو وہ اذان کے فوراً بعد مسجد میں پہنچ چکے تھے ۔ جب اُن سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے مَدَنی چینل پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کامَدَنی مذاکرہ دیکھا جس میں آپ نے بتایاکہ بے شک کھجور سے روزہ افطار کرنا سنّت ہے ، دیگر چیزیں بھی کھائی جاسکتی ہیں مگر نماز سے پہلے اچھی طرح منہ صاف کرلینا چاہئیے ، جماعت بھی نہیں جانی چاہئے تو جو لوگ منہ صاف نہیں کر پاتے بے شک وہ پانی سے افطار کر لیں کہ پانی سے افطار کرنا بھی سنّت ہے اور اِس طرح نَماز ِ جماعت کی بآسانی سعادت مل سکتی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی یہ بات مجھے بہت پسند آئی چنانچہ آج سے میں بھی صرف پانی سے روزہ افطارکر کے فوراً مسجد چلا آیا۔ان شاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ آئندہ بھی اِسی طرح کیا کروں گا۔

مَدَنی چَینل سے جسے بھی والہانہ پیار ہے

اِنْ شَآءَاللہ  دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے

نماز میں منہ صاف رکھنے کی تاکید :

         میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نَماز کے دوران منہ میں کھجور کی مٹھاس دانتوں میں دیگر غذاؤں کے ریشے نہیں ہونے چائیں چُنانچِہ فیضانِ سنّت جلد اول 1027تا 1028پر ہے :  بہتر یہ ہے کہ ایک آدھ کھجور سے اِفطار کر کے فوراً اچّھی طرح مُنہ صاف کر لے اور نَمازِ باجماعت میں شریک ہوجائے۔ آ ج کل مسجِد میں لوگ پھل پکوڑے وغیرہ کھانے کے بعد مُنہ کو اچّھی طرح صاف نہیں کرتے فوراًجماعت میں شریک ہو جاتے ہیں حالانکہ غِذا کا معمولی ذرّہ یا ذائِقہ بھی مُنہ میں نہیں ہونا چاہئے کہ ایک فرمانِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ بھی ہے :   کِراماً    کاتِبِین ( یعنی اعمال لکھنے والے دونوں بُزُرگ فِرِشتوں ) پر اس سے زیادہ کوئی بات شدید نہیں کہ وہ جس شخص پر مقرَّر ہیں اُسے اِس حال میں نَماز پڑھتا دیکھیں کہ اسکے دانتوں کے درمِیان کوئی چیز ہو۔‘‘

 (طبَرانی کبیر ج ۴ ص ۱۷۷ حدیث۴۰۶۱)

 میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :  مُتَعَدَّد احادیث میں ارشاد ہوا ہے کہ جب بندہ نَماز کو کھڑا ہوتا ہے فِرِشتہ اس کے منہ پر اپنا منہ رکھتا ہے یہ جو پڑھتا ہے اِس کے منہ سے نکل کر فِرِشتے کے منہ میں جاتا ہے اُس وَقت اگر کھانے کی کوئی شے اُس کے دانتوں میں ہوتی ہے ملائکہ کو اُس سے ایسی سَخت اِیذ ا ہوتی ہے کہ اور شے سے نہیں ہوتی ۔

          حُضُورِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا، جب تم میں سے کوئی رات کو نَماز کیلئے کھڑا ہو تو چاہئے ، کہ مِسواک کرلے کیونکہ جب وہ اپنی نَماز میں قرا ء ت(قِرَا۔ئَ ت) کرتا ہے تو فِرِشتہ اپنا منہ اِس کے منہ پر رکھ لیتا ہے اور جو چیز اِس کے منہ سے نکلتی ہے وہ فرشتہ کے منہ میں داخِل ہوجاتی ہے ۔  (کنزُ العُمّال ج ۹ ص ۳۱۹  )  اور طَبرانینے کَبِیر میں حضرت ِ سیِّدُناابو ایُّوب انصاری رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کی ہے کہ دونوں فِرِشتوں پر اس سے زِیادہ کوئی چیزگِراں نہیں کہ وُہ اپنے ساتھی کو نَماز پڑھتا دیکھیں اور اس کے دانتوں میں کھانے کے رَیزے پھنسے ہوں ۔  (  فتاویٰ رضویہ  ج اوّل ص ۶۲۴تا ۶۲۵ )  مسجدمیں افطار کرنے والوں کو اکثر مُنہ کی صفائی دشوار ہوتی ہے کہ اچّھی طرح  صفائی کرنے بیٹھیں تو جماعت نکل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے لہٰذا مشورہ ہے کہ صرف ایک آدھ کھجور کھا کرپانی پی لیں ۔ پانی کو مُنہ کے اندر خوبجُنبِش دیں یعنی ہلائیں تا کہ کھجور کی مٹھاس اور اس کے اجزا چھوٹ کر پانی کے ساتھ پیٹ میں چلے جائیں ضَرورتاً دانتوں میں خِلال بھی کریں ۔ اگر مُنہ صاف کرنے کا موقع نہ ملتا ہو تو آسانی اسی میں ہے کہ صِرف پانی سے افطار کر لیجئے۔ مجھے اُن روزہ داروں پر بڑا پیار آتا ہے جو طرح طرح کی نعمتوں کے تھالوں سے بے نیاز ہو کر غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے مسجِد کی پہلی صف میں کھجور ، پانی لیکر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اِس طرح افطار سے جلدی فراغت بھی ملے، منہ کو صاف کرنا بھی آسان رہے اور پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نَماز بھی نصیب ہو۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(5) مَدَنی کاموں میں چُست ہوگئے

        سردار آباد(فیصل آباد) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے بھائی مَدَنی کام کے حوالے سے سُست ہوگئے تھے ۔ جب رمضان المبارک  ۱۴۲۹ھ (2008ء)میں مَدَنی چینل کا آغاز ہوا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّاس کی برکت سے وہ پھر سے مَدَنی کاموں میں چست ہو گئے۔

مَدَنی چَینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو

عام دنیا بھر میں یاربّ دین کا پیغام ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (6)نیند نہ آنے کا مرض جاتا رہا

        فاروق نگر(لاڑکانہ) کے ایک اسلامی بھائی کابیان ہے کہ میری ایک ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تو اس نے کچھ یوں بتایا کہ ایک مریض کو بے خوابی کا مرض تھا ، نیند کی گولی لئے بغیر اسے نیند نہ آتی تھی ۔ جب سے اس نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل دیکھنا شروع کیا ہے ، اِسے ذِہنی سکون مل گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ اب مجھے نیند کی گولی کی حاجت نہیں رہی ۔مدنی چینل کی برکت سے میری تکلیف دور ہوگئی اورمیں بڑے آرام سے سولیتا ہوں ۔

مَدَنی چَینل سے جسے بھی والہانہ پیار ہے

اِنْ شَآءَاللہ  دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن