30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے ۔یقینا اس کی یہ بَرکت تو بچّہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھریا دفتر وغیرہ کے T.V.میں آن رہے گا کم از کم اُس وقت تومسلمان دوسرے گناہوں بھرے چینلز سے بچے رہیں گے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مدنی چینل کو کامیابی حاصل ہو کر رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں (پروگراموں ) کی ترکیب ہے اور دنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ ہزاروں مبارکبادیوں اور حوصلہ افزائیوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ ان پیغامات میں اس طرح کی باتیں بھی ہوتی ہیں کہ ہم نے مدنی چینل دیکھ کر گناہوں سے توبہ کر لی ہے ہم نمازی اور سنّتوں کے عادی بنتے جارہے ہیں ، بلکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کفّار کی اسلام آوری کی بھی بہاریں موصول ہو رہی ہیں ۔ نمونۃً مدنی چینل کی 17 بہاریں ملاحظہ فرمایئے۔
مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ (2008) میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی ’’مَدَنی چینل ‘‘کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔
کفر کے ایواں میں مولیٰ ڈالدے یہ زلزلہ
یاالہٰی! تا ابد جاری رہے یہ سلسلہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
باب المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میرے والد صاحب دعوتِ اسلامی کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے سے روکا کرتے تھے۔ میں نے رَمَضان المبارک ۱۴۲۹ھ (2008ء)میں دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے10دن کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کا ارادہ کیا اور امی جان سے اجازت لینے کے بعد تیاری شروع کردی ۔میں فیضانِ مدینہ جانے کے لئے گھر سے نکلنے ہی والا تھا کہ اچانک والد صاحب گھر میں داخل ہوئے اور میری امی سے کہنے لگے :
’’ میرے کپڑے تیار کردو ، مجھے کہیں جانا ہے ۔‘‘ میں سخت پریشان تھا کہ اب گھر سے کیسے نکلوں !کہیں یہ مجھے روک نہ دیں ۔ڈرتے ڈرتے ابوجان سے پوچھا کہ’’آپ کہاں تشریف لے جارہے ہیں ؟‘‘انہوں نے بتایا کہ میں نے دعوتِ اسلامی کا ’’مَدَنی چینل ‘‘دیکھا ہے جس سے میں بہت متأثر ہوا ہوں ۔اسی مَدَنی چینل پر امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دس روزہ سنّت اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ہے ، لہٰذا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 10روزہ اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے جارہا ہوں ۔‘‘ پھر مجھ سے پوچھا : ’’تم کہاں جارہے ہو؟‘‘ میں جواُن کی گفتگوسن کر خوشی کے مارے پھولے نہیں سمارہاتھا ، عرض کی : ’’میرا بھی اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ ہے ۔‘‘ یہ سن کر والد صاحب بڑے خوش ہوئے اور میری حوصلہ افزائی کی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے ہم دونوں باپ بیٹے چل پڑے اور فیضانِ مدینہ میں اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
مَدَنی چَینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو
عام دنیا بھر میں یاربّ دین کا پیغام ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حیدر آباد(پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والوں نے مَدَنی چینل پر’’ غیبت کی تباہ کاریوں ‘‘کے موضوع پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان سنا ۔جس میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بڑی باریک بینی سے معاشرے میں بولے جانے والے غیبت کے الفاظ بیان فرمائے ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس بیان کو سُن کر بالخصوص غیبت سے بچنے کا ذِہن بنا ۔ ایک مرتبہ میں نے کہا کہ ’’چھوٹا بھائی فُلاں چیز لے کر ابھی تک واپس نہیں آیا ، بہت سُست ہے ۔‘‘ تو میری والدہ نے فوراً توجُّہ دلائی کہ یہ تو تم نے اس کی غیبت کرڈالی کیونکہ تم نے اُس کو
’’ سُست‘‘ کہہ کر اس کی برائی کی! چُنانچہ میں نے فوراً توبہ کی ۔ اب گھر میں یہ حالت ہے کہ بات بات پر ایک دوسرے کی توجُّہ دلاتے ہیں کہ کہیں یہ غیبت تو نہیں ۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالہٰی
مجھے نیک بندہ بنایاالہٰی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حیدر آباد(پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ ایک اسلامی بھائی جو عُموماً کباب ، سموسوں ، پکوڑوں وغیرہ کے ذریعے بھرپور افطاری کے بعد مسجد میں عین جماعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع