30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہنے پر کُفّار انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔دوسرے دن حضرت سیِّدُنا ابو ذَر غِفَاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ نے پھر اسی طرح اِعْلَان کر دیا،جس کے نتیجے میں کُفّار پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ پر ٹُوٹ پڑے اور مارنے لگے۔حضرت سیِّدُنا عَبّاس بِن عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کا پھر وہاں سے گزَر ہوا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ نے انہیں چُھڑالیا۔[1]
راہِ خُدا میں مُشکِلات پر صَبْر
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!دِیْنِ اِسْلَام کی اِشاعت و تَرویج کے لئے کس قَدْر مَصائب وآلام بَرْدَاشْت کئے گئے، اِسْلَام کے عظیم مُبَلِّغین نے تَن مَن دَھن سب راہِ خُدا میں قُربان کر دیا!آج بھی مَدَنی قافلے میں سَفَر پر جاتے، اِنفرادی کوشِش فرماتے، سُنّتیں سیکھتے سکھاتے یا سُنَّتوں پر عَمَل کرتے کراتے ہوئے،اگر مشکلات کا سامنا ہو تو ہمیں عاشِقِ اکبر سیِّدُنا صدِّیقِ اَکبر اور دیگر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے حالات و واقِعات کو پیشِ نَظَر رکھ کر اپنے لئے تسلِّی کا سامان مُہَیّا کر کے مَدَنی کام مزید تیزتر کر دینا چاہئے اور دِین کیلئے تَن مَن دَھن نِثار(قُربان)کر دینے کا جذبہ اپنے اندر اُجاگر کرنا چاہئے جیسا کہ ہمارے بُزُرْگانِ دِیْن رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین اِسْتِقَامَت کے ساتھ دِیْنِ اِسلام کی خِدْمَت سَراَنجام دیتے رہے۔
چند لوگوں کو جمع کر کے دعوت دینا کیسا؟
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اِبتدائے اِسْلَام میں جب صَدائے حَق بُلَند کرنے کو جُرْم سمجھا جاتا تھا تو بھی سرورِ کائنات، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے نہ صِرف ہر ہر فرد تک نیکی کی دَعْوَت کے پیغام کو پہنچایا بلکہ کئی مواقع پر مُـخْتَلِف قبائل کے جَمْع ہونے والے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع