30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اظہارِ اسلام پر تشدّد کا سامنا
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!عاشِقِ اکبر حضرت سیِّدُنا صدِّیقِ اَکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کے عِلاوہ دیگر کئی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مُتَعَلِّق بھی مروی ہے کہ انہوں نے مَجْمَعِ عام میں اِظْہَارِ حَق کی بِنا پر مصیبتوں کا سامنا کیا،جیسا کہ حضرت سیِّدُنا اَبُو جَمْرَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مَرْوِی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عبدُ اللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہُمَا نے ہمیں حضرت سَیِّدُنا ابو ذَر غِفَاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کے اِسْلَام کے ظاہِر ہونے کے مُتَعَلِّق بتایا کہ انہوں نے بارگاہِ رِسَالَت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضِر ہوکر عرض کی:یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جو چاہیں حکْم اِرشَاد فرمائیں۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:جب تک تمہیں اِسْلَام کے غالِب آجانے کی اِطِّلَاع نہ ملے اپنے گھر والوں کے پاس رہو۔انہوں نے عَرْض کی:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!میں اپنے قبولِ اِسْلَام کا اِعْلَان و اِظْہَار کئے بغیر نہیں جاؤں گا۔ چُنَانْچِہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ مَسْجِد (حرام) کی طرف چل پڑے (جہاں کفارِ مکہ اپنے اپنے قبیلوں کی ٹولیاں بنا کر بیٹھا کرتے تھے) اور بُلَند آواز سے یہ اِعْلَان کرنے لگے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی مَعْبُود نہیں اور حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسکے رسول ہیں۔مشرکین یہ سُن کر کہنے لگے کہ یہ اپنے دِین سے پِھر گیا ہے۔ پھر مشرکین چاروں طرف سے ان پر ٹُوٹ پڑے اور اتنا مارا کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ گِر گئے۔ حضرت سیِّدُنا عبّاس بِن عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ وہاں سے گزرے تو فرمایا:اے گروہِ قُرَیْش! تم تاجِر ہو اور تمہارا گزَر قبیلۂ بَنُو غِفَار کے پاس سے ہوتا ہے، کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا راستہ بند کر دیا جائے؟ حضرت سیِّدُنا عبّاس بِن عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع