دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chowk Dars | چوک درس

book_icon
چوک درس

کی وجہ سے ہی تو یہ مصیبت آئی پھر بھی اُنہی کا نام لے رہے ہو۔

                آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کی والدۂ ماجِدہ اُمُّ الْخَیرکھانا لے آئیں،مگر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کی ایک ہی صد ا تھی کہ شاہِ خوش خِصال،پیکر ِحُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کیا حال ہے؟ والِدۂ محترمہ نے لاعلمی کا اِظہار کیا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ نے فرمایا:اُمِّ جمیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہا (حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کی بہن)  سے دَرْیَافْت کیجئے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کی والِدۂ ماجِدہ،اپنے لَخْتِ جِگَر کی اِس مظلومانہ حَالَت میں کی گئی بے تابانہ درخواست پوری کرنے کے لئے حضر تِ سیِّدَتُنا  اُمِّ جمیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہا کے پاس گئیں اور سرورِ مَعْصُوم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حال مَعْلُوم کیا۔و ہ بھی نامُساعِد (یعنی ناسازگار)حالات کے سَبَب اُس وَقْت اپنا اِسلام چھُپائے ہوئے تھیں اور چُونکہ اُمُّ الْخَیر ابھی تک مسلمان نہ ہوئی تھیں لہٰذا اَنْجان بنتے ہوئے  فرمانے لگیں: میں کیا جانوں کون محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اور کون ابوبکر (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ)۔ہاں آپ کے بیٹے کی حَالَت سُن کر رَنج ہوا، اگر آپ کہیں تو میں چل کر اُن کی حَالَت دیکھ لوں۔اُمُّ الْخَیر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہا کواپنے گھرلے آئیں۔ انہوں نے جب حضر تِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کی حَالَتِ زار دیکھی تو تَحَمُّل (یعنی برداشت)  نہ کر سکیں اور رونا شروع کر دیا۔

                حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ نے پوچھا:میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خیر خَبَر دیجئے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ جمیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہا نے والِدۂ صاحِبہ کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے توجُّہ دِلائی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ نے فرمایا کہ اِن سے خوف نہ کیجئے، تب اُنہوں نے عَرْض کی:نبیِّ رَحْمَت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عِنَایَت سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن