پہلا علی الاعلان درس
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chowk Dars | چوک درس

book_icon
چوک درس

پہلا علی الاعلان  درس

            میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!نیکی کی دَعْوَت پر مَبْنِی یہ وہ پہلا دَرْس تھا جس نے کُفْر و شِرک کے مَـحَل میں زلزلہ برپا کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے باوُجُود ہزاروں مَصَائِب و مُشکِلَات کے وہ تمام لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہونے لگے،جنہیں کُفْرِسْتَان کے اس مَـحَل کا مَضْبُوط سُتُون سمجھا جاتا تھا۔ یوں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ کُفْر کی اس عِمارَت کے در و دیوار میں کلمۂ توحید و رِسَالَت کی بُلَند ہونے والی صَداؤں کی وجہ سے پیدا ہونے والی دَراڑوں کی روک تھام کے لیے قُرَیْشی سردار ہر مُمکِن کوششیں کرنے لگے، یہی وجہ تھی کہ اگر ان کے کان کہیں کلمۂ حَق کی صَدا سُن لیتے تو یہ آواز انہیں گویا تلوار کے زخموں سے بھی زیادہ تکلیف دِہ مَحْسُوس ہوتی اور وہ اس آواز کو دبانے کے لیے ٹُوٹ پڑتے اور ظلم و سِتَم  کی نئی نئی داستانیں رقم کرتے۔ ان کے ظلم و جبر کو کسی نے کچھ یوں بیان کیا ہے:

جسے دیکھو اسی کے منہ میں  کَف[1] تھی کفر بکتا تھا             خدا واحِد ہے، گویا سمجھ میں آ بھی سکتا تھا

بُتوں اور دیوتاؤں کی مذمت جرم تھی گویا                      ہُوا وہ شور و شر برپا، قیامت آ گئی گویا

انہیں تو حق سے نفرت تھی یہ باتیں کس طرح سنتے

کھٹکنے لگ گئے کانٹے جنہیں، وہ پھول کیا چنتے [2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] ………جھاگ،پھین (جو کسی انسان یا کسی اور جاندار کے منہ سے جوش، جذبے یا غصّے کے موقع پر نکلے۔)۔ (آن لائن اردو لغت، اردو دائرہ معارف العلوم)

[2]  ……… شاہنامہ اسلام مکمل، ص ۱۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن