30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں دَرْس وبیان وہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع ودیگر مَدَنی کاموں کے ساتھ ساتھ بازاروں، اسکولز،کالجز ودیگر اِداروں و مُـخْتَلِف مَقامات پرچوک دَرْس میں شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شُہرۂ آفاق تالیف فیضانِ سنّت اور اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دِیگر کُتُب و رَسَائِل(جن سے دَرْس دینے کی مَرْکَزِی مَـجْلِسِ شُوریٰ کی طرف سے اِجازَت ہے)سے دَرْس کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دَرْسِ فیضانِ سنّت کی بَرَکَت سے اِصْلاحِ اُمّت کاعظیم کام روز بروز بڑھ رہاہے۔اس کی بَرَکَت سے بے شُمار لوگوں کو راہِ ہِدَایَت نصیب ہوئی، کل تک جودِین کی بُنیادی مَعْلُومَات سے بھی نابَلَد(یعنی ناواقف) تھے عِلْمِ دین سے واقِف ہونے کے ساتھ ساتھ فرائض عُلوم تک سیکھنے سکھانے والے بن گئے، عَمَل کے جذبے سے عاری لوگ نَمازی و پرہیزگا ر بن گئے، حُبِّ دُنیا میں غَرْق مَحبَّتِ اِلٰہی سے سَرشار اورعِشْقِ نبی کے اسیرہوگئے۔کل تک جو فِلموں ڈراموں اور موسیقی کے دِلدادَہ اور سینما گھروں کی زِیْنَت بنے رہتے تھے، آج وہ باحیا ہونے کے ساتھ ساتھ سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنّتوں کے پیکَر بن گئے۔ہوٹلوں میں گھنٹوں بیٹھ کر فلمیں ڈرامے دیکھ کر زِنْدَگی کے قیمتی لمحات کو ضائع کرنے والے مَسَاجِد میں اپنے شب روز بَسَر کرنے لگے۔آیئے ترغیب کیلئے چوک دَرْس کی ایک مَدَنی بَہار مُلَاحَظہ کیجئے کہ چوک دَرْس کی بَرَکَت سے کس طرح ایک نوجوان کی گُناہوں بھری زِنْدَگی میں مَدَنی اِنْقِلاب آیا۔چنانچہ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع