30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7 )٭مُعَرَّب اَلفاظ (یعنی جن لفظوں پر زبر،زیر اور پیش وغیرہ لکھا ہوا ہے، ان کو) اِعراب کے مُطابِق ہی اَدا کیجئے، اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تَلَفُّظ کی دُرُست اَدائیگی کی عادَت بنے گی۔
(8 )٭حَمْد وصلوٰۃ،دُرُود وسلام کے چاروں صیغے، آیتِ دُرُود اور اِختتامی آیات وغیرہ کسی سُنّی عالِم یا قاری کو ضَرور سنا دیجئے۔اِسی طرح عَرَبی دُعائیں وغیرہ جب تک عُلَمائے اہلسنّت کو نہ سُنالیں،اکیلے میں اپنے طور پر بھی نہ پڑھا کریں۔
(9)٭چوک دَرْس کا دورانیہ 7منٹ ہونا چاہئے۔
(10)٭چوک دَرْس کے بعد تمام شُرَکائے دَرْس سے خَندہ پَیشانی سے مُصَافَحہ کی ترکیب کی جائے اور مُلاقات کر کے باجَمَاعَت نَماز ادا کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔
(11)٭جواِسْلامی بھائی نَمازِ با جَمَاعَت کے لئے تیّار ہوں، اُن کو اپنے ساتھ ہی مَسْجِد میں لے جائیں۔
(12)٭چوک دَرْس میں حُقُوقِ عامّہ کا خَیال رکھئے،مثلاًٹریفک، راہ چلنے والے مسلمانوں اورمویشیوں وغیرہ کا راستہ روکے بغیر چوک دَرْس کی ترکیب بنائی جائے۔
(13)٭چوک دَرْس میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کاتَعارُف اور ہفتہ وار اجتماع اورمدنی مُذاکرے کی دَعْوَت بھی دی جائے۔
(14)٭چوک دَرْس کے دوران اَذَان شروع ہو جانے پر خاموش ہوجائیے اور اَذَان کا جواب دیجئے۔اس دوران اِشارے سے گفتگو اور دیگر کاموں وغیرہ سے بھی اِجْتِنَاب کیجئے (اَذَان و اِقَامَت کے وَقْت ہمیشہ اِسی طرح اِہتِمام فرمائیے)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع