30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
”بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم“ کے اُنّیس حُرُوف کی نِسْبَت سے چوک درس دینے کے (19 )مدنی پھول
(1 )٭چوک دَرْس ایک ہی مَقام پر وَقْت مُقَرَّر کر کے دِیا جائے، بلکہ چوک دَرْس کے لئے ایسی جگہ اور وَقْت مُنْتَخَب کیجئے،جس میں زِیادہ سے زِیادہ اسلامی بھائی شریک ہو سکیں۔ (اگر نگرانِ حلقہ/ذیلی حلقہ مُشَاوَرَت کےمشورے سے مَقام طے کریں تو مدینہ مدینہ)
(2)٭چوک دَرْس اَذَان سے پہلے دیا جائے۔(چوک دَرْس کے شُرَکا کی سُہُولَت کے پیشِ نَظَر (یعنی جس وَقْت زِیادہ سے زِیادہ عاشِقانِ رَسول کی دَرْس میں شِرْکَت ہو سکے) کسی بھی نَماز سے قبل چوک دَرْس دِیا جاسکتا ہے،بِالْخُصُوص بازار/مارکیٹ میں چوک دَرْس غالباً ظہر/عَصْر کی نَماز سے قبل بہترہے، البتہ دورانِ مَدَنی قَافِلہ مَدَنی قافلے کے جَدْوَل کے مُطابِق ہی چوک دَرْس دیا جائے)
(3)٭چوک دَرْس شُروع ہونے سے پہلے خَیْر خَواہ اِسْلَامی بھائی قُرب و جوار میں مَوجُوداِسْلَامی بھائیوں اور راہ گِیروں کو جَمْع کر لیں۔
(4 )٭آواز زیادہ بُلند ہو نہ بِالْکُل آہِسْتَہ،حَتَّی الْاِمْکَان اتنی آواز سے دَرْس دیجئے کہ حاضِرین سُن سکیں۔
(5 )٭دَرْس ہمیشہ ٹھہر ٹھہر کر اور دِھیمے انداز میں دیجئے۔
(6 )٭جو کچھ دَرْس دینا ہے، پہلےاُ س کا کم از کم ایک بارمُطالَعَہ کرلیجئے تاکہ غَلَطِیاں نہ ہوں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع