دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chowk Dars | چوک درس

book_icon
چوک درس

دَعْوَت کو عام کرنے کا حکْم اِرشَاد ہوا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پہلے کچھ عرصہ تک تو خُفیہ طور پر نیکی کی دَعْوَت عام کرتے رہے اور جب مسلمانوں کی ایک جَمَاعَت تیّار  ہو گئی  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ سلسلہ مزید آگے بڑھانے کا حکْم ملا، چُنَانْچِہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک دن کوہ ِصَفا کی چوٹی پر چڑھ کر یَامَعْشَرَ قُرَیْش!کہہ کر قبیلۂ قُرَیْش کو پُکارا۔ جب سب لوگ جَمْع ہو گئے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے میری قوم! اگر میں تم سے یہ کہہ دُوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے ایک لشکر چُھپا ہوا ہے جو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم لوگ میری بات کا یقین کر لو گے؟ سب نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہاں! ہاں! ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بات کا یقین کر لیں گے کیونکہ ہم نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ہمیشہ صادِق اور اَمین ہی پایا ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ   وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے فرمایا:ٹھیک ہے تو پھر میں یہ کہتا ہوں کہ میں تم لوگوں کو عَذابِ اِلٰہی سے ڈرا رہا ہوں،اگر تم اِیمان نہ لاؤ گے تو تم پر عَذابِ اِلٰہی نازِل ہو گا۔یہ سُن کر تمام قُرَیْش سَخْت ناراض ہوئے اور مزید کچھ کہے سُنے بغیر سب کے سب چلے گئے۔[1]

چڑھا کوہِ صَفا پر ایک دن اسلام کا ہادی                            نظر کے سامنے تھی پستیِ انساں کی آبادی

صدا دی اے قریشی عورتو مردو ادھر آؤ!                        یہ اپنے کام دھندے آج تہ کر دو ادھر آؤ!

مثالِ رعد ہادی کی صدا گونجی ہواؤں میں                        زمیں سے آسماں تک غلغلہ اٹھا فضاؤں میں

یہ کڑکا سُن کے خلقت گھر سے نکلی اس طرف آئی                          بڑھی اَنبوہ در اَنبوہ، دوڑی صف بصف آئی

اکٹھے ہو گئے آ کر جوان و پِیر و مَرد و زَن                          بنی آدم کا جنگل بن گیا یہ کوہ کا دامن

خطاب ان سے پیغمبر نے کیا اللہ کے بندو!                      خلیلُ اللہ کے پوتو! ذبیحُ اللہ کے فرزندو!

کھڑا ہوں میں تمہارے سامنے ایسی بلندی پر                    وہ جانب مجھ پر روشن ہے جہاں اچھا بُرامنظر


 

 



[1] ……… بخاری،کتاب التفسیر،باب و لا تخزنی یو م یبعثون، ص۱۲۱۱،حدیث:۴۷۷۰ ملتقطًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن