30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہم باتیں کریں گے۔ فرمایا:ہم صِرف سَلام کی غَرَضْ سے جاتے ہیں اور جس سے ملتے ہیں اُس کو سلام کہتے ہیں۔[1]
8-دعوتِ اسلامی کا تعارُف و تشہیر
چوک دَرْس دَعْوَتِ اسلامی کے تعارُف و تشہیر اور نیک نامی کابھی ایک بہترین ذَرِیْعَہ ہے، کیونکہ اس طرح بازار سے تَعَلّق رکھنے والے کئی عاشِقانِ رسول تک دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی پیغام پہنچنے سے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَقْصَد کا تعارُف ہوگا،ہوسکتا ہے کہ اس چوک دَرْس کی بَرَکَت سے کوئی عاشِقِ رَسول،اس مَدَنی مَقْصَد کو اپنی زِنْدَگی میں عملی طورپر نافِذ کرنے کے لیے کمر بستہ ہوجائے،وہ مَدَنی مَقْصَد کیا ہے:”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔اِس طرح دَعْوَتِ اِسْلَامی سے مَحبَّت کرنے والوں کی تعداد میں نہ صِرف خاطِر خواہ اِضافہ ہوگا بلکہ تھوڑی سی انفرادی کوشش سے دیگر مَدَنی کاموں کے لیے بھی اسلامی بھائی تیّار ہوجائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
9-امیرِ اہلسنّت کی دُعائیں لینے کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!مَدَنی دَرْس (فیضانِ سنّت کا دَرْس)دینے والے اسلامی بھائیوں کو شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی دُعاؤں سے بھی نوازتے ہیں، چُنَانْچِہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 504 صَفْحات پر مُشْتَمِل کِتاب غیبت کی تباہ کاریاں صَفْحَہ 136پر تحریر فرماتے ہیں:فیضانِ سنَّت کے دَرْس کی بھی کیا خوب مَدَنی بہاریں ہیں، کاش! اِسْلَامی بھائی مَسْجِد، گھر،بازار،چوک،دُکان وغیرہ میں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع