30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن واسِع رَحِمَہُمُ اللّٰہُتَعَالٰی صِرف ذِکْرُ اللہ کی فضیلت پانے کیلئے بازار جایا کرتے تھے۔[1]
4-مساجد کی آبادکاری کا ذریعہ
بدقِسمتی کے ساتھ مسلمانوں کی غالِب اَکْثَرِیَّت مَسْجِد میں نہیں آتی،چوک دَرْس کی بَرَکَتسے جب ان تک نیکی کی دَعْوَت پہنچے گی تو اُمِّید ہے جو لوگ مَسْجِد میں نہیں آتے وہ نَماز پڑھنے لگیں گے اور اس طرح مَسْجِد میں نَمازیوں کی تعداد بڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مَسْجِدیں بھی آباد ہوں گی۔
ہو جائیں مولا مسجدیں آباد سب کی سب
سب کو نمازی دے بنا یا ربِّ مُصطفٰے[2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
5-مشقّت زیادہ تو ثواب بھی زیادہ
چوک دَرْس میں چونکہ مَسْجِد دَرْس کی نِسْبَت مَشَقَّت زیادہ ہے،اس لیے اُمِّید ہے کہ اس میں ثواب بھی زیادہ ہو گا۔ جیساکہ ایک رِوایَت میں ہے کہ اَفْضَلُ الْعِبَادَةِ اَحْمَزُھَا۔ یعنی افضل ترین عِبَادَت وہ ہے جس میں زَحْمت زیادہ ہو۔[3]اور حضرت سَیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم رَحمَۃُ اللّٰہِ تعالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:دُنیا میں جو عَمَل جتنا دُشْوَار ہوگا،بروزِ قِیامَت مِیزانِ عَمَل میں وہ اُتنا ہی زیادہ وَزْن دار ہوگا۔[4]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع