30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِستقامت دِین پر مجھ کو عطا فرمائیے
یا رَسُوْلَ اللہ برائے آلِ یاسر یا نبی[1]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
3-بازار میں ذِکرُ اللہ کا ثواب
چوک دَرْس دینا ذِکْرُ اللہ کی ہی ایک صُورَت ہے، جیسا کہ شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:اِسْلَامی بھائیوں کو چاہئے کہ روزانہ کم سے کم 12 مِنَٹ بازار میں مَدَنی دَرْس دیں۔جتنی دیر تک دَرْس دیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُتنی دیر تک کے لئے دیگر فضائل کے عِلاوہ اسے بازار میں ذِکْرُ اللہ کرنے کا ثواب بھی حاصِل ہو گا۔[2]اور بازار میں ذِکْرُ اللہ کی فضیلت کے مُتَعَلِّق سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مَغْفِرَت نِشان ہے: بازار میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذِکْر کرنے والے کیلئے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نور ہوگا۔[3] اور ایک رِوایَت میں ہے کہ جو شخص بازار میں داخِل ہوتے وَقْت یہ کلمات کہے:لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ کُلُّهُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کیلئے ایک لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے،اس کے ایک لاکھ گناہ مٹا دیتاہے اور اس کیلئے جنّت میں گھر بناتا ہے۔[4] چُنَانْچِہ یہی وجہ ہے کہ حضرت سَیِّدُنا اِبْنِ عُمَر،سالِم بن عبد اللہ اور محمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع