30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَسْجِد اور گھر کے عِلاوہ جس بھی مَقام (چوک، بازار،سکول،کالج، ادارے وغیرہ) پر جو مَدَنی دَرْس دیا جاتا ہے،اُسے دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاح میں چوک دَرْس کہتے ہیں۔جس کا مَقْصَد ایسے اَفراد تک نیکی کی دَعْوَت پہنچانا ہے، جو مَسَاجِد میں نہیں آتے تا کہ وہ بھی مَسْجِد میں آنے والے اور باجَمَاعَت نَماز پڑھنے والے بن جائیں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی پیغام قبول کر کے راہِ سنّت پر گامزن ہو جائیں۔چوک دَرْس کی ترغیب دلاتے ہوئے شَیْخ طَرِیْقَت، اَمِیْـر اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: چوک دَرْس دیں کہ اِس کی بَرَکَت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جو لوگ مَسْجِد نہیں آتے، وہ بھی نَماز پڑھنے آئیں گے۔[1]
”نیکی کی دعوت“ کے دس حروف کی نسبت سے چوک دَرْس کے (10)فوائد
چوک دَرْس دینا بھی نیکیاں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کیونکہ دو۲ عالَم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے:اِنَّ الدَّآلَّ عَلَی الْـخَیْرِکَفَاعِلِهٖ۔ یعنی بے شک نیکی کی راہ دِکھانے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔[2] مُفَسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت مُفْتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:نیکی کرنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع