دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chowk Dars | چوک درس

book_icon
چوک درس

چیدہ چیدہ لوگوں کو بھی راہِ حَق اپنانے کا دَرْس دیا۔ مثلاً اَیّامِ حَج میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا یہ مَعْمُول تھا کہ اس مَوْقَع  پر جَمْع ہونے والے قبائلِ عَرَب کے پاس جا جا کر اِسْلَام کی دَعْوَت دیتے جیسا کہ مروی ہے کہ جَمْرہ عَقَبَہ[1]کے پاس آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مدینۂ مُنَوَّرہ کے قبیلہ خَزْرَج کے کچھ لوگوں کو دَعْوَتِ اسلام دی اور قرآنِ کریم کی چند آیتیں تِلاوَت فرمائیں تو وہ اِسْلَام لے آئے۔[2]اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس وَقْت عَرَب کے مَشْہُور بازاروں مثلاً ذُو الْـمِجاز[3] اور عُکاظ[4] وغیرہ میں بھی جا جاکر لوگوں کو نیکی کی دَعْوَت دیا کرتے تھے۔[5]طائف کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

                تبلیغِ دین کے اس طریقے کو صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ظاہِری حَیات میں ہی نہیں بلکہ اس جہانِ فانی سے پردہ فرما جانے کے بعد بھی جاری رکھا جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا امیر مُعاوِیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ کے دورِ حُکُومَت میں ایک بار حضرت سَیِّدُنا سُمَیر اصبحی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْقَوِی مدینہ شریف میں حاضِر ہوئے تو ایک شخص کے پاس بہت سے لوگوں کا ہجوم دیکھا،کسی سے پوچھا:یہ صاحِب کون ہیں؟ تو اس نے بتایا کہ یہ حضرت سَیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عنہ ہیں۔ چُنَانْچِہ حضرت سَیِّدُنا سُمَیر اصبحی عَلَیْہِ رَحمَۃُ


 

 



[1]  ………مِنٰی میں تین۳ مَقامات جہا ں کنکریاں ماری جاتی ہیں انہیں جمرات کہتے ہیں، پہلے کا نام جَمْرَةُ العَقَبة ہے۔ اسے بڑا شیطا ن بھی بولتے ہیں۔ دوسرے کو جَمْرَةُ الْوُسْطٰی (منجھلا شیطان) اور تیسرے کو جَمْرَةُ الْاُولٰی (چھوٹا شیطان) کہتے ہیں۔ (بہار شریعت، اصطلاحات، ۱/ ۶۷)

[2]  ……… شرح الزرقانی علی المواھب،تابع المقصد الاول، ذکر عرض المصطفی...الخ،۲/۷۴ ملتقطًا

[3]  ……… مسنداحمد،مسند الانصار،احادیث رجال من...الخ، ۹/۴۶۷،حدیث:۲۳۸۳۶

……… [4] اسد الغابة،حرف الضاد،۷۰۷۷-ضباعة بنت عامر،۷/ ۱۷۶

[5]  ……… شرح الزرقانی علی المواھب،تابع المقصد الاول، ذکر عرض المصطفٰی...الخ، ۲/۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن