30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شوہر کو گالی دینا اور بڑا جُرم ہوگیا ، ایسی صُورَت میں بیوی کو چاہیے کہ توبہ کرے اور شوہر سے مُعافی بھی مانگے۔ گالی گلوچ گندے لوگوں کا کام ہے ، گالی دینے والے سے لوگ بھی نفرت کرتے ہیں۔ بعض گالی دینے والے یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ اُنہیں سَلام کرتے ہیں ، حالانکہ وہ سَلام اِس لئے کررہے ہوتے ہیں تاکہ آپ کے شَر سے بچے رہیں کہ ’’یار! اِس کو مُنہ کہاں لگائیں!‘‘ بس سَلام کردیا اور نکل گئے۔ گالی دینے والوں کو توبہ کر نی چاہیے اور چونکہ گالی دینے سے سامنے والے کا دِل بھی دُکھتا ہے ، اِس لئے جنہیں گالی دی ہے اُن سے مُعافی بھی مانگیں۔
جشنِ وِلادت کی لائٹنگ کےلئے کُنڈا لگانا کیسا؟
سُوال : باپا! کیا جشنِ وِلادت کی لائٹنگ (یعنی چَراغاں)کرنے کے لئے کُنڈا لگا سکتے ہیں؟
(اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِضاعی پوتے حَسَن رَضا کا سُوال)
جواب : سُبْحٰنَ اللّٰہ! ربیع النّور شریف کی آمَد آمَد ہے اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت کی خوشی میں عاشقانِ رسول خوب چَراغاں کریں گے ، لیکن اِس کے لئے کُنڈا لگا کر بجلی چوری کرنا جائز نہیں ہے۔ گورنمنٹ کے جو بجلی فراہم کرنے والے اِدارے ہوتے ہیں اُن سے Contact (یعنی رابطہ)کرکے قانونی طریقۂ کار کے مُطابِق Payment (یعنی ادائیگی) کرنی ہوگی ، ورنہ بجلی چوری کریں گے تو گُناہ گار ہوں گے۔
(اِس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے پوچھا : ) جشنِ وِلادت کی خوشی میں بعض لوگ لائٹنگ کے لئے بجلی کی تاروں سے ڈائریکٹ کُنڈا لگا لیتے ہیں اور مِیٹر وغیرہ کے ذریعے جو آفیشل نِظام ہوتا ہے اُس پر نہیں چلتے ، وہ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تو نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت کا جشن منارہے ہیں اور یہ تو سارے مسلمانوں کا جشن ہے ، ہم کون سا اپنے گھر کےلئے کُنڈا لگارہے ہیں ، اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
(اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : ) کُنڈا ایک غیر قانُونی کام ہے اور گورنمنٹ کی بجلی چوری کرنے کا ذ ریعہ ہے۔ لوگ خالی جشنِ وِلادت کے لئے ہی کُنڈا نہیں لگاتے ، بلکہ اپنے گھروں کے لئے بھی ایسا کرتے ہیں ، یہ گُناہ کا کام بھی ہے اور اِس سے دُوسروں کو تکلیف بھی ہوتی ہے۔ جن عِلاقوں میں زیادہ کُنڈے لگائے جاتے ہیں اُن عِلاقوں میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع