دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Choton Par Shafqat Na Karne Ke Nuqsanat | چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

book_icon
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

عَلَیْہ سے ملنے آیا ہوں۔ یہ سُن کر اندر سے عورت نے کہا کہ ’’میں اُن کی بیوی ہوں ، میں اُنہیں جانتی ہوں کہ وہ کیسے ہیں!‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ یہ شخص بہت Confuse (یعنی اُلجھن کا شکار) ہوا کہ ’’جن کی وِلایت کے ڈنکے بج رہے ہیں اُن کی بیوی اور  گھر کی بھیدی تو یُوں یُوں بول رہی ہے ، یہ کیا ماجرا ہے!‘‘ باہر نکلے تو سوچا کہ ’’اِتنی دُور سے سَفَر کرکے آیا ہوں ، بغیر مِلے تو جانا نہیں چاہیے ، ‘‘ یہ سوچ کر لوگوں سے اُن کے بارے میں معلوم کیا تو پتا چلا کہ جنگل کی طرف اُنہیں جاتا دیکھا گیا ہے ، یہ بھی جنگل کی طرف چلے گئے ، دُور سے کوئی صاحب آرہے تھے اور اُن کے پیچھے کوئی جانور تھا جس پر لکڑ یوں کا گٹّھا لَدا ہوا تھا ، جب وہ قریب ہوئے تو یہ صاحب دیکھ کر ہکّا بکّا رہ گئے کہ آنے والے کے پیچھے کوئی کتّا یا گدھا نہیں تھا ، بلکہ شیرتھا جس پر لکڑ یاں لاد کر وہ آرہے تھے ، اُن صاحب نے فرمایا : ’’میں ہی ابُوالحسن خَرَقانی ہوں ، بندۂ خدا! اگر میں اپنی بیوی کی بدمِزاجی کا بوجھ نہ اُٹھاتا تو کیا یہ شیر میرا بوجھ اُٹھا لیتا!!‘‘ ([1])یُوں اُنہوں نے غیب کی بات بتاکر اپنا مقام بھی بتادیا اور بیوی کی بدمِزاجی پر صبر کرنے کا درس بھی دے دیا۔

                             بَہَرحال!  اگر بیوی بدمِزاج ہے تو صبر کرے  اور گھر میں توڑ پھوڑ نہ کرے۔ بعض اَوقات آہستہ آہستہ ذِہن مِل جاتا ہے ، کیونکہ وہ کہیں اور سے آئی ہے اور آپ کہیں اور کے ہیں۔ بعض اَوقات بیچ میں ایسا مُعامَلہ ہوجاتا ہے اور بعض اَوقات بعد میں ہوتا ہے۔ بعض اَوقات بیوی کی بدمِزاجی کا سَبَب خُود شوہر بھی ہوتا ہے ، کیونکہ اُس کی حَرَکتیں ہی ایسی ہوتی ہیں ، اِس لئے یہ بھی غور کرلینا چاہیے کہ بیوی کی بدمِزاجی یا جو بھی اَنداز ہے اُس کی وجہ کہیں میری اپنی کوئی بھول تو نہیں! عین ممکن ہے کہ شوہر کو مسکرانا نہ آتا ہو اور جب بھی ملتا ہو تو مُنہ چڑھا کر رکھتا ہو ، یُوں بیوی بِدَک جاتی ہو۔ یاد رکھئے! مسکراہٹ بہت سارے مسائل حل کردیتی ہے۔

                             (اِس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا : ) قرآنِ  کریم کی سُورۃُ النِّساء میں اِرشاد ہوتا ہے : (فَعَسٰۤى  اَنْ  تَكْرَهُوْا  شَیْــٴًـا  وَّ  یَجْعَلَ  اللّٰهُ  فِیْهِ  خَیْرًا  كَثِیْرًا(۱۹)) ([2]) (ترجمۂ کنز الایمان : تو قریب ہے کہ کوئی چیز تمہیں ناپسند ہو اور اللہ اُس میں بہت بھلائی


 

 



[1]    تذکرة الاولیاء ، ذکر ابو الحسن خرقانی ، ۲ / ۱۷۴ ملخصاً۔

[2]    پ۴ ، النساء : ۱۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن