30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِنْ شَآءَ اللہ اُس کا مُطالعہ کریں گے تو قناعت مِلے گی۔ اِسی طرح دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نَجات دِلانے والے اَعمال کی معلومات‘‘([1]) میں بھی قناعت کے بارے میں مضمون موجود ہے ، ([2])اُس سے بھی کافی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔
کیا ایمبولینس کو جلدی راستہ دے دینا چاہیے؟
سُوال : کیا ایمبولینس (Ambulance)کو جلدی راستہ دے دینا چاہیے؟ (SMS کے ذریعے سُوال)
جواب : جی ہاں! اور کوئی گاڑی اگر نِکل رہی ہو تو اِیثار کرتے ہوئے اُسے بھی راستہ دے دینا چاہیے کہ ’’چلو ، یہ بے چارہ مجھ سے پہلے نکل جائے ، ‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ اِس سے بھی ثواب مِلے گا۔ ایمبولینس کو ٹریفک قوانین میں بھی رِعایت ہوتی ہے ، تاکہ وہ جلدی چلے جائیں ، کیونکہ بعض اَوقات مَریض کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ اگر اُسے فوری طبّی اِمداد نہ مِلی تو وہ مَرجائے گا ، اِس لئے عقل بھی چاہتی ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دیا جائے ، ورنہ راستہ نہ ملنے کی صُورَت میں کئی مَریض دَم توڑ جائیں گے ، بلکہ دَم توڑ بھی جاتےہوں گے۔ بعض اَوقات ایمبولینس والے خیانت بھی کرتے ہیں ، اُس کی صُورَت یہ ہوتی ہے کہ ایمبولینس خالی ہوتی ہے ، لیکن پھر بھی یہ اپنا مَخصوص ہارن (Horn) بجاتے ہوئے قانون سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تیزی سے نِکل جاتے ہیں۔ اگر یہ مَریض کو لینے جارہے ہوں اور ایمرجنسی ہو تب تو ایسا کرنا سمجھ آتا ہے ، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو اِنہیں بھی ٹریفک قوانین کا خیال رکھنا چاہیے ، کیونکہ اب اِن کے پاس جلدی نکلنے کا کوئی عُذر نہیں ہے۔
گانے سُننے کےلئے اِسپیکر بیچنا کیسا؟
سُوال : ہم اِسپیکرز (Speakers)بیچتے ہیں۔ بعض لوگ اِسپیکر پر نعتیں سنتے ہیں ، جبکہ کئی لوگ گانے بھی سُنتے ہیں ، کیا اِسپیکر پر گانے سُننے والوں کا گُناہ ہمیں بھی مِلے گا؟ نیز ایسی صُورَت میں ہمارے لئے اِسپیکر بیچنا جائز ہوگا یا ناجائز ہوگا؟ (عبد الکبیر حنانی۔ کوہِ نور مارکیٹ ، کراچی)
[1] ’’نَجات دِلانے والے اعمال کی معلومات‘‘ یہ کتاب دعوت ِاِسلامی کے شعبۂ تصنیف وتالیف ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ‘‘ کی مُرتّب کردہ ہے۔ اِس کتاب میں علمِ قلب کے 39 مسائل یعنی فرائضِ قلبیہ جیسے تواضع ، اِخلاص ، توکّل وغیرہ کی عام فہم تعریفات ، اُن کے بارے میں آیاتِ مبارکہ ، اَحادیثِ مُبارَکہ ، حکایات ، نیز ان اعمال کو کرنے کے مختلف طریقے بیان کئےگئے ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)
[2] نجات دلانے والے اعمال کی معلومات ، ص۷۱-۷۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع