دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Choton Par Shafqat Na Karne Ke Nuqsanat | چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

book_icon
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

کیا مدینے جانے والے کو اِحرام باندھنا ضروری ہے؟

سُوال : اگر کوئی پاکستان سے مدینہ شریف جانا چاہتا ہے اور وہ  جَدّہ ایئر پورٹ پر اُتر کر By car (یعنی کار کے ذریعے) مدینہ شریف جاتا ہے تو کیا اُسے اِحرام باندھنا ہوگا؟ کیونکہ جو شخص مکّہ شریف جانے کے لئے جَدّہ آتا ہے اُسے اِحرام باندھنا ہوتا ہے۔ (رُکنِ شوریٰ حاجی ابُو مَدَنی عبدُ الحبیب عطّاری کا ویڈیو سُوال)

جواب : اگر مکّہ مکرّمہ کی نیّت  سے سَفَر نہیں کیا اور جانا ہی مدینہ شریف ہے  تو اب اِحرام کی ضرورت نہیں ، بغیر اِحرام جائیں گے۔ میں نے بھی سن 80 عیسوی مُطابق 1400 ہجری میں سب سے پہلا سَفَر براہِ راست مدینہ شریف کا کیا تھا اور جَدّہ شریف سے By car مدینہ شریف حاضر ہوا تھا۔ جب مدینہ شریف سے مکّہ پاک کی نیّت کریں گے تو اب اِحرام کے بغیر داخل نہیں ہوسکیں گے۔ ([1])

اِحتراماً کسی کو ’’قبلہ و کعبہ‘‘ کہنا کیسا؟

سُوال : حاجی عبدُالحبیب صاحب سے سُنا ہے کہ ’’قبلہ اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ ‘‘ یہ اِرشاد فرمائیے کہ قبلہ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ (چھوٹی بچّی حفصہ عطّاریہ کا سُوال)

جواب : ’’قبلہ‘‘اِحترام کا لفظ ہے ، جیسے ’’حضرت‘‘ اِحترام کا لفظ ہے ، یُوں ہی اِنگلش میں ’’Mister‘‘ اِحترام کا لفظ ہے۔ ’’قبلہ‘‘ عَرَبی لفظ ہے۔  ’’قبلہ و کعبہ‘‘ بھی بولا جاتا ہے۔ اِحتراماً ایسا کہنے میں کوئی حَرَج نہیں ہے۔

مَدَنی پَرچم لگانے کےلئے فٹ پاتھ کھودنا کیسا؟

سُوال : مَدَنی پَرچم لگانے کے لئے سڑک یا فٹ پاتھ  کھودنا کیسا؟ (اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِضاعی پوتے حَسَن رَضا کا سُوال)

جواب : مدنی پرچم لگانے کے لئے فٹ پاتھ اور سڑک نہیں کھود سکتے ، ایسا کرنا قانونا بھی جرم ہے ، کیونکہ اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ، راستہ بھی گھرتا ہے اور فٹ پاتھ تو ہے ہی پیدل چلنے والوں کے لئے ، تاکہ ان کا ایکسیڈنٹ نہ ہوجائے ، اگر وہاں پرچم لگادیں گے تو لوگوں کو چلنے میں تکلیف  ہوگی ، اس لئے  اس طرح کے کام نہیں کرنے چاہئیں۔

***

 


 

 



[1]    فتاویٰ ھندیة ، کتاب المناسک ، الباب العاشر فی مجاوزة المیقات بغیر احرام ، ۱ / ۲۵۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن