دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Choton Par Shafqat Na Karne Ke Nuqsanat | چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

book_icon
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

اُتنی دیر اگر دُرُود شریف پڑھوں گا تو کتنا ثَواب مِلے گا! سُبْحٰنَ اللّٰہ  کہنے سے جنّت میں ایک دَرَخت لگتا ہے ، ([1]) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے سے جنّت میں ایک دَرَخت لگتا ہے ، ([2]) لَا اِلٰہَ اِلّا اللہ کہنے سے جَنّت میں ایک دَرَخت لگتا ہے ، ([3]) یُوں ہی اَللہُ اَکْبَرُ کہنے سے بھی جنّت میں ایک دَرَخت لگتا ہے۔ ([4]) تو کوئی بندہ اگر ’’سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُ للہ ِوَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ‘‘ کہے گا تو اُس کے لئے جنّت میں چار دَرَخت لگادئیے جائیں گے ، اور ظاہِر ہے کہ جس کےلئے دَرَخت لگیں گے وہ اِن سے فائدہ اُٹھانے کےلئے اِنْ شَآءَ اللہ رَحمتِ اِلٰہی سے اور محبوب عَلَیْہِ السَّلَام کی شَفاعت سے جنّت میں بھی جائے گا۔ اِس طرح اگر بندہ سوچے تو معلوم ہو کہ میں اِتنی بکواس اور فُضول باتیں کرنے کے بجائے ذِکْرُ اللہ اور دُرُود شریف پڑھ لُوں تو ثواب کا کتنا ذخیرہ مِل جائے۔ لیکن افسوس! ہمارا ذِہن نہیں بنتا اور ہم اِسے Serious (سنجیدہ)نہیں لیتے۔ اللہ کرے کہ ہم حقیقی معنوں میں سنجیدہ اور قفلِ مدینہ والے بن جائیں۔ آپ اَیّام ِقفلِ مدینہ کے لئے ہمت کریں ، میری مَدَنی بیٹیاں بھی ہمت کریں ، اِنہیں بھی قفلِ مدینہ کی کافی ضرورت ہے ، اللہ کرے گا کہ اِن کے گھر کے جھگڑے اور دیگر مسائل قفلِ مدینہ کی بَرَکت سے ختم ہوجائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ۔

دُعائے عطّار

                             یا اللہ! جو کوئی ہرمہینے اَیّامِ قفلِ مدینہ تین دن کے لئے  منائے اُس کا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو ، اُس کو تیرے محبوب کے جلوے نظر آئیں ، دِیدار ہوں ، اُن کے گھر میں سُکون قائم ہو ، قبر و آخرت میں اَمن قائم ہو ، نزع کی سختیوں سے  یہ بچا رہے اور بے حساب مغفرت اُس کا مقدّر ہو۔ اُن سب کے صدقے میرے حق میں بھی یہ دُعا قُبول ہو ، مولائے کریم ہم سب کو یہ سعادت نصیب فرما کہ مہینے میں تین دن خصوصیت کے ساتھ اَیّامِ قفلِ مدینہ منائیں اور پھر زِندَگی بھر  ہمار ی زَبان پرمدینے کا Lock اور تالا لگ جائے ، ہم بولیں تو اُسی وقت بولیں جب ضرورت ہو اور رب کی رِضا ہو ، کاش! تیری رِضا نہ ہو تو ہم نہ بولیں۔ اللہ پاک کَرَ م فرمادے ، جو یَومِ قفلِ مدینہ ایک دِن کا منائیں گے اُن


 

 



[1]    ابن ماجه ، کتاب الادب ، باب فضل التسبیح ، ۴ / ۲۵۲ ، حدیث : ۳۸۰۷۔

[2]    ابن ماجه ، کتاب الادب ، باب فضل التسبیح ، ۴ / ۲۵۲ ، حدیث : ۳۸۰۷۔

[3]    ابن ماجه ، کتاب الادب ، باب فضل التسبیح ، ۴ / ۲۵۲ ، حدیث : ۳۸۰۷۔

[4]    ابن ماجه ، کتاب الادب ، باب فضل التسبیح ، ۴ / ۲۵۲ ، حدیث : ۳۸۰۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن