30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوربھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے۔ ‘‘([1]) ہم لوگ بھلائی والی یا اچّھی باتیں کتنی کرتے ہیں!! بس گپے ماررہے ہوتے ہیں اور اِدھر اُدھر کی ہانک رہے ہوتے ہیں جس میں نہ جانے کتنی گُناہوں بھری گفتگوہوتی ہے۔ یَومِ قفلِ مدینہ یا اَیّامِ قفلِ مدینہ در اصل پریکٹس کےلئے ہوتے ہیں ، تاکہ ہماری کَم گوئی کی عادت پڑے۔ اگر سب لوگ کَم گوئی کی عادت بنالیں اور فضول باتوں سے بچ جائیں تو ہمارا مُعاشَرہ مدینہ مدینہ ہوجائے گا ، سارے جھگڑے ختم ہوجائیں گے ، ساس بہو ، بہن بھائیوں اور میاں بیوی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں گی ، کیونکہ یہ جتنی بھی لڑائیاں ہیں اِن کا چور زبان ہی ہوتی ہے کہ’’ اِس نے مجھے یُوں بولا تھا‘‘ اور دوسرا کہتا ہے کہ ’’اُس نے مجھے یُوں بولا تھا ، ‘‘ اِس طرح زَبان کی وجہ سے بہت مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ زَبان کنٹرول کرنا بہت مشکل کام ہے۔ ایک بزرگ کا قول ہے : ’’سخت گرمی میں روزہ رکھنا آسان ہے ، لیکن زبان کو قابُو میں رکھنا مشکل کام ہے۔ ‘‘([2]) آپ بھی یَوم ِقفلِ مدینہ منانے کی نیّت کرلیجئے! میں بھی نیّت کرتا ہوں کہ اِنْ شَآءَ اللہ پیر ، منگل ، اور بُدھ تین دِن اَیّامِ قفلِ مدینہ مناؤں گا۔ قفلِ مدینہ کی اِس تحریک کو کامیاب بنائیں ، اِس میں آپ کی اپنی آخرت کی بھلائی اور سُکون ہے۔ ہمارے قفلِ مدینہ لگانے سے دُوسرے بھی سُکون میں آجاتے ہیں ، ورنہ ہماری وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔ شہنشاہ سُخن مولانا حَسَن رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نعتیہ کلام کا ایک مصرع ہے :
بَک بَک کے ہَرزَہ گوئی سے خالی نہ کر دِماغ
ہَرزہ گوئی کا مطلب ہے : فضول بات۔ یعنی ’’فضول باتیں بک بک کر دِماغ خالی مت کر۔ ‘‘ اللہ کریم ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اپنی زبان کی اِحتِیاط میں Serious (یعنی سنجیدہ)ہوجائیں ، کیونکہ ہم عموما ً Seriousنہیں ہوتے اور کہتے رہتے ہیں کہ ’’یار! میری یہ عادت نہیں جاتی یا میری وہ عادت نہیں جاتی۔ ‘‘ اگر فضول گوئی کی عادت ختم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر غورو فکر کریں اور خاموش رہنے کے فوائد پر نظر رکھیں۔ یُوں سوچیں کہ جتنی دیر میں فضول باتیں کرتا ہوں
[1] بخاری ، کتاب الادب ، باب من کان یؤمن بالله والیوم الاخر…الخ ، ۴ / ۱۰۵ ، حدیث : ۶۰۱۸ ۔
[2] حضرت سیِّدُنایونس بن عبیدرَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہفرماتے ہیں : میرا نفس بصرہ کی شدید گرمی میں روزہ رکھنے کی تکلیف برداشت کرسکتا ہے مگر فضول گوئی کا ایک لفظ چھوڑنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ (منھاج العابدین ، الکلام علی خمسة فصول ، الفصل الثالث ، ص۶۴۔ منہاج العابدین (مترجم) ، ص۱۴۱)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع