30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چَراغاں کے چَندے سے لنگر تقسیم کرنا کیسا؟
سُوال : ربیع ُالاوّل کے چَراغاں کے لئے جو چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے کیا اُس رقم سے لنگر تقسیم کرسکتے ہیں؟ نیز جو ٹیم چَراغاں کا کام کررہی ہوتی ہے کیا وہ اُس رقم سے چائے وغیرہ کی ترکیب بناسکتی ہے؟ (شہزاد رضا عطّاری۔ شاہ فیصل کالونی نمبر1 ، کراچی)
جواب : یہ مسئلہ ذِہن میں رکھئے کہ چَندہ جس مَد میں ، جس عُنوان پر اور جس کام کے لئے لیا گیا ہے اُسی میں وہ چندہ خرچ کیا جاسکتا ہے ، اُس کے عِلاوہ کسی اور کام میں وہ چندہ خرچ نہیں کرسکتے ، ([1]) مثال کے طور پر مسجد کے نام پر چندہ لیا تو اِس سے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃالمدینہ بنانا جائز نہیں ہے۔ چندہ لیتے وقت وَضاحت کرنی ہوگی کہ ہم اِس رقم سے کیا کیا کریں گے؟ اِس لئے اگر چَراغاں کے نام پرچندہ لیا ہے تو جو کام چَراغاں میں شامِل ہیں وہی اِس رقم سے کئے جائیں گے ، لنگر چَراغاں میں شامِل نہیں ہے ، کیونکہ لنگر لنگر ہے اور چَراغاں چَراغاں ہے۔ اگر لنگر کرنا ہے تو اُس کے لئے الگ سے چندہ کرنا ہوگا ، یا جب چندہ کریں تو اُسی وقت بول دیں کہ ’’ہم اِس رقم سے لنگر بھی کھلائیں گے ، لنگر بانٹیں گے ، سبیل لگائیں گے ، دُودھ پلائیں گے اور شربت بنائیں گے‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ جو بھی کرنا ہے اُس کی پہلے سے بات کرلیں۔
جہاں تک چائے پانی کا تعلّق ہے تو چندہ دینے والے کو یہ کہنے کے لئے زبان ساتھ نہیں دے گی کہ ’’ہم جو رات کو جاگیں گے تو اِس رقم سے چائے پانی بھی کریں گے‘‘ جبکہ بغیر اِجازت لئے اُس رقم سے چائے پانی کرنہیں سکیں گے ، اِس لئے بہتر یہ ہے کہ اپنی جیب سے چائے پئیں۔ لوگ چندہ کرکے نیاز کے لئے جانور کاٹتے ہیں تو اُس کی کلیجی اور خاص خاص چیزیں الگ کرکے ناشتے میں کھاتے ہیں ، اِس کی اِجازت نہیں ہے ، کیونکہ یہ لنگر ہے اور سب کا سب دیگ میں جائے گا۔ اب جس کے حصّے میں جو آئے ، کلیجی آئے یا دِل آئے ، اِن چیزوں کا الگ سے اِسپیشل ناشتہ نہیں کرسکتے۔ جوبھی کریں اللہ کے لئے کریں اور اِسپیشل ناشتہ اپنی جیب سے کریں۔
خانۂ کعبہ اور سبز گنبد کا ماڈل بنانے و سجانے کی اِحتِیاطیں
سُوال : ہم لیاقت آباد کے بلاک 7 اور 8کو جشنِ وِلادت کے موقع پر سجاتے ہیں۔ یہ اِرشاد فرمائیے کہ ہم جو خانۂ کعبہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع