دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Choton Par Shafqat Na Karne Ke Nuqsanat | چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

book_icon
چھوٹوں پر شفقت نہ کرنے کے نقصانات

ہے اور عَورَتیں گُزرتی ہیں ، یُوں حُقوقِ عامّہ پامال ہوتے ہیں اور مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ جشنِ وِلادت خُوب منائیں اور بے شک سَجاوٹ بھی کریں ، لیکن اِس سے کسی گزرنے والے کو ، گاڑی والے کو یا محلے والے کو تکلیف نہ ہو ، اِس کا خَیال رکھیں۔ لوگ فضا میں سَجاوٹ کرتے ہیں کہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں لَڑی  باندھ  دیتے ہیں ، اِس میں کوئی حَرَج نہیں ہے ،  لیکن یہ اِتنی اُونچی باندھی جائیں کہ کسی گاڑی یا ٹرک کی زَد میں نہ آئیں ، تاکہ دوڑا دوڑی اور گالی گلوچ نہ ہو ، اِن کاموں میں بعض اَوقات Rough type کے (یعنی اکھڑ مِزاج) لوگ بھی شامِل ہوتے ہیں جو لڑائی پر اُتر آتے ہیں۔

                             میں نے بہت پہلے ایک منظر دیکھا تھا ، جشنِ وِلادت کے دن تھے اور بہت ہی پُر رونق بازار کے اندر بالکل راستے کے بیچ میں سَجاوٹ کی ہوئی تھی ، جیسے ہوسکتا ہے کہ آج کل بھی کی جاتی ہو ، وہاں پتّھر کے اوپر بُھوسا اور رَنگ وغیرہ ڈال کر کوئی شو پیس (Show piece)بنایا ہوا تھا ، ایک بے چارہ مَزدور جوہاتھ والی گاڑی پر سامان لادے وہاں سے گُزرنا چاہتا تھا اور تھوڑا راستہ بھی موجود تھا ، لیکن  عاشقانِ رسول کہلانے والے لوگوں نے اُسے جانے نہیں دیا تھا۔ بتائیے! کیا ایسا کرنے سے ثَواب مِلے گا؟ راستے پر لوگوں کا حق ہوتا ہے کہ وہ چلیں ، لیکن ہم دادا گیری شروع کردیتے ہیں کہ ’’ہم عاشقِ رسول ہیں اور ہم نے جشنِ وِلادت منانی ہے۔ ‘‘ جشنِ ولادت منانا اِسےنہیں کہتے ، جشن وِلادت منانا تو ثَواب کا کام ہے ، جبکہ ہم گُناہ کا کام کررہے ہیں۔ جشنِ وِلادت پر ثَواب اُسی صورت میں مِلے گا جب 100 فیصد  شریعت کے مُطابِق مَنایا جائے ، اِس میں ذرّہ برابر بھی کوئی گناہ ، کسی مسلمان کی دِل آزاری اور تکلیف شامِل نہ ہو۔ بعض لوگ جشنِ وِلادت کے لئے دادا گیری کرکے اور دِل دُکھا کر چندہ وُصول کرتے ہیں ، یہ بھی غَلَط بات ہے۔ اللہ کریم ہمیں شریعت کی پابندی کی توفیق دے۔

                             جنہوں نے چَراغاں کے لئے گلیاں گھیریں اور سڑک کھودی اُنہیں توبہ کرنی ہوگی ، نیز توبہ کے تَقاضے پُورے کرتے ہوئے ٹُوٹی ہوئی سڑک بناکر بھی دینی ہوگی اور جنہیں تکلیف پہنچائی اُن سے مُعافی بھی مانگنی ہوگی۔ ہر کام میں علمِ دین حاصل کرنا ضروری ہے ، کاش! ہمیں ایسی صحبت مِل جائے جس سے یہ ساری باتیں پتا چلیں کہ ہم کہیں گُناہ گار تو نہیں ہورہے؟ جشنِ وِلادت منانا ہے ، دُھوم دھام سے منانا ہےاور پچھلے سال سے زِیادہ زور و شور سے منانا ہے ، لیکن ہمارے شور سے شیطان کا کلیجہ پھٹنا چاہیے ، کسی مسلمان کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن