30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : قبر میں رُوح اور جسم دونوں کو ثواب و عذاب دیا جاتا ہے ۔ ([1])
بیوہ عورت کو زکوٰۃ دینے کا شرعی حکم
سُوال : کىا بىوہ عورت کو زکوٰة دے سکتے ہىں؟
جواب : بیوہ عورت ہو یا شوہر والی، اگر وہ زکوٰۃ کی حقدار ہے تو اُسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔ ([2])
آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا کیسا؟
سُوال : آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا کىسا ہے ؟(مدینۂ مُنَوَّرہ سے بذریعہ یوٹیوب سُوال)
جواب : اگر کوئی اور پانی میسر نہ ہو اور صِرف آبِ زَم زَم ہو تو نماز کے لیے آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا ہو گا اور اس صورت میں تیمم کرنا جائز نہیں ۔ یاد رَکھیے !آبِ زَم زَم سے وُضو اور غُسل بِلا کراہت جائز ہے اور اِس میں کوئى حَرج نہىں ہے ، اس مسئلے کو اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فتاوىٰ رضوىہ مىں نقل فرمایا ہے ۔ ([3])
اىک مَرتبہ کا دیا ہوا اِیصالِ ثواب دوبارہ دینا کیسا؟
سُوال : اىک مَرتبہ کسى کو دىا ہوا اِىصالِ ثواب دوبارہ دىا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب : اِس مىں عُلَما کا اِختلاف ہے ، بعض کے نزدیک دوبارہ دینے میں کوئى حَرج نہىں ہے اور دِیگر بعض کے نزدیک ایسا کرنا اگرچہ ناجائز نہیں مگر ایک بار کا دیا ہوا ثواب پھر دوبارہ دینا یہ بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن سے منقول نہىں کہ وہ بار بار ایسا کرتے ہوں اِس لىے بچنا چاہىے ۔
مَعَاذَ اللّٰہ کیا فرشتے تھک جاتے ہیں؟
سُوال : کىا زىادہ باتىں کرنے سے ہمارے کندھوں پر موجود فرشتے تھک جاتے ہىں؟ نیز وہ نىکى اور گناہ لکھتے ہىں ىا سب کچھ لکھتے ہىں؟
جواب : مَعَاذَ اللّٰہ اىسے جُملے نہیں بولنے چاہئیں ۔ فرشتے نہ تھکتے ہىں، نہ اُ کتاتے ہىں اور نہ ہی انہیں نىند آتى ہے ۔ ([4])اور نہ ہی یہ کھاتے پىتے ہىں ۔ ([5]) فرشتے مَعصُوم ہیں ۔ ([6])اللہ پاک نے انہیں جو کام سونپا ہے وہ کر رہے ہوتے ہىں ۔ ([7])
چاندگرہن کے وقت عوام میں مشہور غَلَط باتیں
سُوال : چاندگرہن کے وقت حامِلہ عورت کے حوالے سے بہت سى باتىں مشہور ہىں کىا ىہ سچ ہىں؟
جواب : اىسا کچھ بھى نہىں ہے ۔ ([8])
دوخطبوں کے دَرمیان بیٹھنے کا حکم
سُوال : جمعہ کے دِن دو خطبوں کے دَرمىان جو بیٹھا جاتا ہے اس کى کىا وجہ ہے ؟(ىوٹىوب کے ذَریعے سُوال )
جواب : ىہ سُنَّت ہے ۔ ([9])
اوقاتِ نماز والی گھڑی پر لکھا گیا اِنتہائى وقت صحیح یا غَلَط ؟
سُوال : نماز کے اوقات والی گھڑی پر اِنتہائى وقت بھى لکھا ہوتا ہے کىا ىہ صحىح ہے ؟
جواب : اِنتہائى وقت کے معنىٰ آخرى وقت ہوتا ہے ۔ اگر واقعى کسى مُحتاط توقىت دان عالِمِ دِىن نے نماز کے اوقات فکس کىے ہوئے ہىں تو اِنتہائى وقت صحىح ہے لىکن اگر
[1] بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۲، حِصَّہ : ۱
[2] جن لوگوں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے وہ یہ ہیں : (1)فقیر(2)مسکین (3)عامِل (4) رِقاب (5) غارِم(6)فِیْ سَبِیْلِ اللہ(۷)اِبن سبیل(یعنی مُسافر) ۔ (فتاویٰ ھندية، کتاب الزکوٰة، الباب السابع فی المصارف، ۱ / ۱۸۷)مزید تفصیل جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”فیضانِ زکاۃ “ کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[3] فتاویٰ رضویہ ، ۲ / ۴۵۲
[4] کتاب العظمة لابی الشیخ الاصبھانی، صفة السموات، ص۲۰۱، حدیث : ۵۷۴ دار الکتب العلمیة بیروت
[5] تفسیرکبیر، القسم الثانی…الخ، الباب الثانی فی المباحث العقلیة…الخ ، صفة الملائكة، ۱ / ۸۵ دار احياء التراث العربی بيروت
[6] الشفا، الباب الاول، فصل فی القَوْل فی عصمة الْمَلَائِكَةِ، ۲ / ۱۷۴ دار الفكر بیروت
[7] تفسیر طبری، پ۱۴، النحل، تحت الآیة : ۵۰، ۷ / ۵۹۴ دار الکتب العلمیة بیروت
[8] شرح السنة للبغوی، کتاب الصلاة، باب صلاة الخسوف واطالتھا، ۲ / ۶۳۱، تحت الحدیث : ۱۱۳۰ مفھوماً دار الکتب العلمیة بیروت
[9] مسلم، کتاب الجمعة، باب ذکر الخطبتین قبل الصلاة، ص۳۳۳، حدیث : ۱۹۹۵ دار الکتاب العربی بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع