30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاحب سے راہ نُمائی لیے بغیر ہرگز مَت کروائیے گا وَرنہ ایسی غَلَطیاں ہوں گی جن کی وجہ سے حج بَدل نہیں ہو گا ۔ ”جیسے اگر کوئی صحت مند شخص ہو اور وہ حج بھی کر سکتا ہو اس کے باوجود کوئی اس کی طرف سے حج بَدل کرے تو یہ حج اس کی طرف سے نہیں ہو گا ۔ “([1])یہ تو صِرف ایک مَسئلہ ہے اِس طرح کے اور بھی کئی مَسائِل ہیں ۔ زندہ کی طرف سے حج بَدل کرنے کی کچھ شَرائط ہیں جو رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن کے صَفحہ 209 تا 212“ پر مُلاحَظہ کی جا سکتی ہیں ۔
مسجد میں اگربتی اور لوبان جَلانا کیسا؟
سُوال : مسجد کو بَدبو سے بچانا چاہیے اگر لوبان وغیرہ مسجد میں جَلائیں گے تو مسجد میں دُھواں اور بُو پھیلے گی تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب : اگر دُھواں خُوشبو دار ہے تو جَلانے میں حَرج نہیں جیسے اگر بتی یا عُود کی لکڑی وغیرہ ۔ کعبہ شریف کا طَواف کرتے وقت عُود کی لکڑی جَلائی جاتی ہے ، بعض شُیُوخ نہایت قیمتی عُود جَلا کر مسجدِ حرام شریف میں گُھوم رہے ہوتے ہیں ۔ بہرحال اگر دُھواں خوشبودار ہے تو منع نہیں بشرطیکہ اِس کے عِلاوہ کوئی اور رُکاوٹ نہ ہو مثلاً کسی کو اگربتی جَلانے سے کھانسی آتی ہے اور وہ اگربتی بُجھانے کے لیے کہہ بھی رہا ہے کہ بھائی اس کو ہٹا لو تو مسلمان کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہ اگربتی ہٹانی ہو گی ۔ اِس کے عِلاوہ اگر کوئی ایسی چیز ہوجس سے بَدبو اُٹھے اس میں چاہے دُھواں ہو یا نہ ہو اسے مسجد میں لانا گناہ ہے ۔
سُوال : اگر بتی جَلانے کے لیے ماچس کی تیلی مسجد میں جَلانا کیسا؟(جانشینِ امیرِ اہلسنَّت کا سُوال)
جواب : ماچس کی تیلی میں چونکہ بَدبو ہوتی ہے تو اس سے اگربتی وغیرہ جَلانی ہو تو مسجد سے باہر اتنی دُور جا کر جَلائیں جہاں سے اس کی بُو مسجد میں نہ آ سکے کیونکہ مسجد میں بَدبو لانا منع ہے ۔ مسجد کے باہر ایسی جگہ بَدبو ہونا جہاں سے مسجد میں بَدبو پہنچے یہ بھی منع ہے لہٰذا اِس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے ۔ ([2]) بعض لوگوں کے پسینے میں ایسی سخت بَدبو ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے برابر میں کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے خُصُوصاً گرمیوں میں، اِس کے باوجود وہ مسجد میں آ جاتے ہیں حالانکہ ایسوں کو اِس حالت میں مسجد میں آنا جائز نہیں ہے ، ان کو بَدبو دور کر کے مسجد میں آنا ہو گا ۔
مُنہ میں بَدبو ہونے کی حالت میں مسجد آنا؟
یوں ہی تین تین دِن کے لیے تَربیتی اِجتماعات میں عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں آنے والے اِسلامی بھائی اور وہ اسلامی بھائی جو اِعتکاف کرتے ہیں اگر یہ اِحتیاط نہ کریں تو ان کے مُنہ میں بَدبو ہو جاتی ہے ۔ گھر میں تو اپنے مُنہ کی کچھ نہ کچھ صفائی کر لیتے ہوں گے لیکن مسجد میں رہتے ہوئے مُنہ کی صفائی میں کچھ دُشواری ہوتی ہے ، پھر رَش بھی ہو تو یہ مُعاملہ اور مشکل ہو جاتا ہے ۔ یاد رَکھیے ! اگر کسی کے مُنہ میں بَدبو ہو اور کوشش کے باوجود ختم نہ ہو سکے تو وہ اِعتکاف میں ہونے کے باوجود مسجد میں نہیں رہ سکتا اسے مسجد سے جانا پڑے گا ۔ اِسی طرح اگر کوئی تین دِن یا جتنے بھی دِن کے لیے مسجد میں آیا ہو اور یقین ہو جائے کہ مُنہ میں بَدبو ہے تو فوراً مسجد سے نکل جائے ۔ ([3]) کئی لوگ فارغ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہوتے ہیں اور کھانا بھی زیادہ کھاتے ہیں اس سے بھی مُنہ میں بَدبو ہونے کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔ لہٰذا جن کے ساتھ مُنہ کی بَدبو کے مُعاملات ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اس کا عِلاج کریں اور خوب اِحتیاط رکھیں کیونکہ یہ بَدبو صفائی کی کمی کی وجہ سے آتی ہے ۔
سُوال : اگرکوئی شخص قبر پر تھوکتا ہو تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ (ہند سے سُوال)
جواب : مسلمان کی قبر پر تھوکنا اس کی توہین ہے ۔
سُوال : پانی کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب : جائز ہے ۔
خبریں دیکھنا اور پیشن گوئیوں کو حق جاننا کیسا؟
سُوال : خبروں مىں موسم کا حال دىکھنا کىسا ہے ؟نیز محکمہ موسمیات کی پىشن گوئىوں کو حق جاننا کىسا ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع