دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chor Bazar Say Cheezain Kharidna Kaisa | چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

book_icon
چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

نیک نمازی بننے کا طریقہ

سُوال :  نماز، روزے اور دِىن کا  پابند ہو جانے کا کوئی عمل بتا  دیجیے ۔ (مصطفے ٰ آباد، رائے ونڈ مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال)

جواب : نیک نمازی بننے کے لىے نماز روزے اور دِیگر نىکىوں کے فَضائِل جاننے چاہیے ۔  یُوں ہی فَرائض جىسے نماز، رَمضان شرىف کے فرض روزے وغیرہ چھوڑنے  کے عذابات کا مُطالعہ کیا جائے ۔  نىکىوں کے فَضائِل پڑھنے سے نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گااور  گناہوں کے عذابات پڑھنے سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا ۔  

دُنیا میں آنے کا مقصد پیشِ نظر رکھیے

نیک نمازی بننے کے لیے اپنى زندگى کے مقصد کو ذہن مىں دُہرایا جائے کہ مىں دُنیا میں کىوں آیا؟ ظاہر ہے ہم دُنیا میں عبادت کے لیے پیدا کیے گئے ہیں جیسا کہ قرآنِ پاک میں ہے  : (وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶))(پ۲۷، الذّٰریٰت : ۵۶) ترجمۂ کنزالایمان : ”اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی )اسی لئے ( بنائے کہ میری بندگی کریں ۔ “پھر دوسروں کی موت کو یاد کر کے تَصَوُّر کرے کہ فُلاں نوجوان کىسے ہنس ہنس کر باتىں کرتا تھا، اچانک اس کا ىُوں حادِثہ ہو گىا اور وہ  قبر مىں سَما گىا، فُلاں کا جوانى میں بڑا نام تھا لیکن اب  بڑھاپے مىں ایک کونے مىں پڑا ہوا ہے ، کوئى اس کا بھاؤ بھى نہىں پوچھتا ۔  ىہ  سب کچھ دُنىا مىں ہو رہا ہے ۔  ان چىزوں پر غور کرنے سے بھى نىکىوں کى طرف رَغبت ملتى اور گناہوں سے نفرت پىدا ہوتى ہے ۔  

نیک بننے کے لیے دُعا اور وَظیفہ

حدیثِ پاک میں ہے  : اَلدُّعَآءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنِ یعنی دُعا مؤمن کا ہتھىار ہے ۔ ([1]) لہٰذا بندے کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد گِڑ گِڑا کر دُعا کرے کہ اللہ پاک اسے گناہوں سے نفرت اور نجات عطا فرما کر اس کے دِل کو عبادت مىں لگا دے ۔  مَزىد ىہ کہ روزانہ ”یَااَللہ“اىک ہزار (1000)بار پڑھا جائے ۔  جب ىہ روزانہ پڑھتے رہىں گے تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عبادت مىں دِل بھی لگے گا اور دُعائىں بھى قبول ہوں گى ۔  

نیک بننے کے لیے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے

نیک نمازی بننے کے لیے دعوتِ اسلامى کے مَدَنى ماحول سے وابستہ ہو جائیے ۔  عاشقانِ رَسُول کے ہمراہ سُنَّتوں کی تَربیت کے مَدَنى قافلوں مىں سفر کیجیے ۔  ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع مىں پابندى سے حاضِرى دیجیے اور مَدَنى چىنل دىکھتے  رہئے اِنْ شَآءَاللّٰہ  اِس طرح بھى عبادت کى طرف دِل مائِل ہو جائے گا ۔   

نابالغ کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟

سُوال : کیا  نابالغ کے پىچھے نماز پڑھى جاسکتى ہے ؟

جواب : نابالغ کے پىچھے ، نابالغ نماز پڑھ سکتا ہے ۔ ([2])بالغ کى نماز نابالغ کے پىچھے نہىں ہوتى ۔ ([3])

اللہ پاک کو سخی کہنا کیسا؟

سُوال : اللہ پاک کو دُعا مىں سخى کہنا کىسا ہے ؟ (SMS کے ذَرىعے سُوال)

جواب : دُعا اور دُعا کے عِلاوہ بھی اللہ پاک کو سخى کہنا منع ہے ۔ اللہ پاک کو سخی کہنے کے بجائے ”جَوَاد“ کہنا چاہىے ۔ ([4])ہاں! پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سخى کہہ سکتے ہىں ۔

مسجد میں بلند آواز سے ڈکار لینا کیسا؟

سُوال : کچھ لوگ مسجد میں  بلند آواز سے ڈکار لىتے ہىں، اىسا کرنا کىسا ہے ؟

جواب : مسجد ہو ىا غىرِ مسجد، ڈکار کى آواز کوشِش کر کے کم کرنى چاہىے ۔ ([5]) لىکن اگر کسى نے مسجد مىں زور سے ڈکار لى ىا بے اِختىار نکل گئى تو اس کے تعلق سے ممانعت کا مىں نے کہیں پڑھا نہىں ہے ۔  چھىنک کے متعلق لکھا ہے کہ چھىنک مىں آواز بلند کرنا حَماقت ہے ۔ ([6])جماہی شىطان کى طرف سے ہے ۔ لہٰذا جماہی مىں بھی آواز



[1]    مجمع الزوائد، کتاب الادعیة، باب الاستنصار بالدعاء، ۱۰ / ۲۲۱، حدیث : ۱۷۱۹۹ دار الفکر بیروت

[2]    فتاویٰ هندية، کتاب الصلاة، الباب الخامس، الفصل الثالث فی بیان من یصلح اماما لغيره، ۱ / ۸۵

[3]    در مختار، کتا ب الصلاة، باب الامامة، ۲ / ۳۸۷ ملخصاً 

[4]    فتاویٰ رضویہ، ۲۷ / ۱۶۵

[5]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۳۱۸ مكتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[6]    ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹ / ۶۸۴ دار المعرفة بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن