دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chor Bazar Say Cheezain Kharidna Kaisa | چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

book_icon
چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

سُوال : ہمارے مُعاشرے میں چائے بیچنے والے  کو کچھ اَہمىت نہىں دى جاتى، اِسى طرح رِکشا اور ٹرک ڈرائىور کے متعلق بھی  بُرے گُمان کىے جاتے ہىں ۔  ان کے رِشتوں مىں بھى بڑى آزمائِش ہوتى ہے ۔  اِس حوالے سے کچھ مَدَنى پھول اِرشاد فرما دىجیے ۔ (ہند سے مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کے ذِمَّہ دار کا سُوال)

جواب : چائے والے اور رِکشا یا ٹرک ڈرائیور حضرات کو مُعاشرے میں حقىر سمجھا جانا  دُرُست نہیں یہ لوگوں کى بھول ہے ، انہیں حقیر نہىں سمجھنا چاہىے ۔ اِس طبقے کو بھی مُعاشرے میں اپنا مِعیار بنانے کے لیے اَخلاقیات میں بہتری لانی چاہیے ۔  چائے کے چھوٹے ہوٹل والے ىا رِکشا، بس اور ٹرک ڈرائىور وغیرہ عموماً اَخلاقىات کے تعلق سے پستى کا شِکار ہوتے ہیں، بعض اوقات ان کے اَنداز اىسے ہوتے ہىں کہ لوگ ان سے فرى ہو جاتے ہىں اور پھر ان کے ساتھ رَف ٹاکنگ کى جاتى ہے ۔ لہٰذا ان حضرات کو بھى چاہىے کہ اپنے اَخلاق اچھے رکھىں ۔  ڈرائىور، کارىگر، مَزدور، پلمبر اور الىکٹرىشن وغیرہ وغیرہ بلکہ دىکھا جائے تو وہ طبقہ جو سُتھرے ، بھڑکىلے اور چمکىلے کپڑوں مىں نظر آتا ہے لیکن Roughness(یعنی بَداَخلاقی) ان مىں بھى کم نہىں ہوتی، ہر اىک کی Roughness کا اپنا اپنا مِعىار ہوتا ہے لیکن Roughnessتقریباً سبھی میں پائی جاتی ہے ۔  بہرحال کسی بھی مسلمان  کی دِل آزاری سے بچنا چاہىے کہ بِلا وجہ کسى مسلمان کى دِل آزارى کرنا گناہ ہے ۔

اچھے اَخلاق کی بناوٹ کرنا

سُوال : بندہ اچھے اَخلاق کا مالِک کب کہلائے گا؟ ([1])

جواب : اچھے اَخلاق والا وہی کہلائے گا جو اصل میں اچھے اَخلاق والا ہو، فقط بناوٹ نہ کرے مثلاً تاجِر کے پاس جب گاہک جائے گا تو ایسی چکنی چپڑی پھسلانے والى باتىں کرے گا جىسے اس سے بڑھ کر اَخلاقِ کرىمہ کا کوئى مظہر ہى نہىں ہے لیکن جہاں سودا خَراب ہوا اورگاہک نے اُمّىد سے کم دام مىں مانگ لىا تو تاجِر کے نقلى اَخلاق کا پَردہ اُٹھ جاتا ہے اور پھر گاہک کو اِس طرح کی کَھری کَھری باتیں سُناتا ہے کہ مىاں! چھولے کھاؤ چنے کھاؤ ۔  تم کہاں ہو؟کچھ پتا ہے ؟ىہ پان کى دُکان نہىں ہے وغیرہ وغیرہ  ۔

بَداخلاقی بعض مذہبی اَفراد میں بھی نظر آتی ہے  مثلاً اچھا خاصا مذہبى آدمى ہو گا، لوگ اس کے ہاتھ چُوم رہے ہوں گے لیکن ذَرا کوئى مِزاج کے خلاف بات ہو جائے تو اپنی سارى پارسائى اور تَصَوُّف کى جتنی مَنزلىں بھى عُبُور کى ہوتى ہىں ، سب کو پَسِ پُشت ڈال کر ایسا گَرجتا اور  بَرستا ہے کہ مَنظر دىکھنے والا ہوتا ہے ۔  اِس وقت ہر اىک اپنے اپنے طور پر اَخلاقى پستى کا شِکار نظر آ رہا ہے ۔  بطورِ مُبالغہ کہوں تو مُعاشرے مىں خوش اَخلاق اب نظر نہیں آتے ۔  خوش اَخلاق ىا تو مَزاروں مىں چلے گئے ىا کہىں غاروں مىں چُھپے ہوئے ہىں ۔ بہرحال ىہ سب شىطان کے وار ہىں  ۔ اللہ پاک کرے کہ ہم واقعى اَخلاق والے بن جائىں ۔  گھر میں، بازار مىں، کاروبار میں، دوستوں اور  بھائى بہنوں سب کے ساتھ ہم اچھے اَخلاق سے پىش آئىں ۔  ہمارا  ظاہر اور باطِن اىک ہوجائے ۔  ورنہ خالى مُسکرا کر ہاتھ مِلا لىنے کا نام حُسنِ اَخلاق نہىں ہے ، حُسنِ اَخلاق کى دُنىا بہت وَسىع ہے ۔  

دوسرے کی مِسواک اِستعمال کرنا کیسا؟

سُوال : کیا دوسرے کى مِسواک اِستعمال کى جاسکتى ہے ؟

جواب : دوسرے کى مِسواک اس صورت میں اِستعمال کرنا جائز ہے ([2])جبکہ اس کى طرف سے اِجازت ہو، اَلبتہ کسى کى اِستعمال شُدہ مِسواک اِستعمال کرنے سے حافظہ اور ىادداشت کمزور ہوتى ہے اور بھولنے کى عادت پڑتى ہے ۔ ([3])

کسی کی طرف سے عُمرہ کرنے کا طریقہ

سُوال : اگر کسى کى طر ف سے عُمرہ کرنا ہو تو اس کا کیا  طریقہ ہے ؟ عُمرہ کر کے اِىصالِ ثواب کىا جائے ىا ان کے نام سے عُمرہ کیا جائے ؟(ایک رُکنِ شُوریٰ نے امیرِ اہلسنَّت اور آپ کے والدِ گرامی حاجی عبدُالرَّحمٰن قادری مَرحوم کى طرف سے عُمرہ کرنے کى سعادت حاصِل کی اور پھر حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً سے ہی سُوال بھی کیا ۔ )

جواب : مَاشَآءَاللّٰہ دعوتِ اسلامى کی مَرکزى مَجلسِ شُورىٰ  کے ایک رُکن نے میرے اور میرے والدِ محترم کے اِىصالِ ثواب کے لىے عُمرہ شرىف ادا کىا ۔ جس پر مىں ان کا بہت بہت شکر گزار ہوں ۔  جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا

حج دوسرے کى طرف سے ہو سکتا ہے جیسے حجِّ بَدل اور اس مىں لَبَّیْک بھی دوسرے کى طرف سے پڑھى جاتی ہے جیسے لَبَّیْک عَنْ فُلَاں ۔ ([4]) عُمرے  مىں اىسا نہىں



[1]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ) 

[2]    مراٰۃ المناجیح، ۱ /  ۲۷۸ماخوذاًضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور

[3]    الکشف والبیان عما یتعلق بالنسیان، الفصل الثانی، ص۳۱  دار النعمان للعلوم بیروت

[4]    فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۶۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن