دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chor Bazar Say Cheezain Kharidna Kaisa | چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

book_icon
چوربازارسےچیزیں خریدناکیسا؟

کسی نے وىسے ہى اپنے طور پرغَلَط  فکس کر  دئیے تو ظاہر ہے وہ غَلَط ہے ۔  

روزانہ20 بار دُعا کرنا واجِب ہے

سُوال :  کىا روزانہ 20 بار دُعا کرنا واجِب ہے ؟

جواب : روزانہ 20بار دُعا کرنا فىضانِ سُنَّت مىں واجِب لکھا ہے ۔  سورۂ فاتحہ دُعا ہے ، جو پانچوں وقت کى نماز پڑھتا ہے تو اس کا یہ واجب خود ہى ادا ہوجاتا ہے کہ  کئى بار وہ دُعا کرتا ہے ۔ ([1])

قبر پر مٹى بىٹھ کر ڈالنا افضل ہے ىا کھڑے ہو کر؟

سُوال : قبر پر  مٹى بىٹھ کر ڈالنا  افضل ہے ىا کھڑے ہو کر ؟

جواب : قبر پر مٹى بىٹھ کر ڈالنا  افضل ہے ىا کھڑے ہو کر اِس بارے مىں کچھ پڑھا نہىں ہے ۔  اَلبتہ دونوں ہاتھوں سے تین تین بار مٹى ڈالنا سُنَّت ہے ۔ ([2])قبر پر مٹی ڈالتے  وقت بىٹھنے کى جگہ وہاں  ہو ىہ ضَرورى نہىں  کیونکہ اس وقت بھىڑ بھى ہوتى ہے ۔  بہرحال جس طرح سہولت ہو مٹی ڈال  سکتے ہیں ۔ قبروں پر پاؤں رکھنے اور بىٹھنے کى اِجازت نہیں ۔ ([3])  

سجدے میں کتنی اُنگلیوں کا پیٹ زمین  پر لگنا فرض ہے ؟

سُوال :  نماز پڑھتے ہوئے سجدے مىں دونوں پاؤں کو جوڑ لىنے اور  اُنگلىاں زمىن پر نہ لگانے سے  کىا نماز ہو جائے گى؟(مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال)  

جواب : نماز مىں دونوں پاؤں کى دَسوں اُنگلىوں کا پىٹ زمىن پر لگے اور ىہ مُڑ کر قبلہ رُخ ہو جائىں ىہ سُنَّت ہے ، دونوں پاؤں کى اکثر (یعنی آدھے سے زیادہ)مثلاًدَس مىں سے چھ اُنگلىوں کا پىٹ زمىن پر لگنا  واجِب ہے اور کم از کم اِن دَسوں مىں سے اىک اُنگلى کا پىٹ زمین پر لگنا فرض ہے ۔ ([4])  جب فرض ادا نہىں ہوتا تو نماز نہىں ہوتى، واجب ادا نہىں ہوتا تو نماز مکروہِ تَحرىمى ہوتى ہے اور  سُنَّت ادا نہ ہونا ىہ بھى اچھى بات نہىں ہے ۔ ([5])  

کفن کو آبِ زَم زَم سے دھو کر رکھنا کیسا؟

سُوال : کئی لوگ کفن کو آبِ زَم زَم سے دھو کر اپنے والدین وغیرہ کے لیے  گھر مىں رکھ لىتے ہىں کىا ىہ دُرُست ہے ؟   

جواب : کفن کو آبِ  زَم زَم سے دھو کر اپنے اور والدین وغیرہ کے لیے رکھنا  جائز ہے ۔

اِیمان میں صَبر کی اَہمیت

                اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے  اِرشاد فرمایا : اِیمان میں صَبر کی وہ اَہمیت ہے جیسے جسم میں سَر (Head) کی، اس کا اِیمان (کامل)نہیں جو بے صبری کا مُظاہرہ کرتا ہے ۔ (حلیة الاولیا، علی بن ابی طالب، ۱ / ۱۱۷، رقم : ۲۳۴ دارالکتب العلمیة  بیروت)



[1]    فیضانِ سنت، باب آداب طعام، ۱ / ۲۱۷ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]    تختے لگانے کے بعد مٹی دی جائے مستحب یہ ہے کہ سرہانے کی طرف دونوں ہاتھوں سے تین بار مٹی ڈالیں ۔  (بہارِ شریعت، ۱ / ۸۴۵، حصہ : ۴)

[3]    ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳ / ۱۸۳ ماخوذاً  

[4]    فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۷۶ ماخوذاً 

[5]    فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۰۶ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن