Cheenk Ke Adaab
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Cheenk Ke Adaab | چھینک کے آداب

book_icon
چھینک کے آداب
            

ایک دِرہَم کے بدلےجنّت خریدلی واقعہ

حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ”سُنَنِ اَبُو داؤد شریف “کے مُصنّف حضرتِ امام ابو داؤدسُلَیمان بِن اَشْعَث سِجِسْتَانی رحمۃُ اللہ علیہ ایک بار کشتی میں تشریف لئے جا رہے تھے کہ دَریا کے کنارے ایک شخص کو چھینک آنے پر” اَلحمدُ لِلّٰہ “سُنا،آپ رحمۃُ اللہ علیہ نےایک دِرہم پر ایک(دوسری) چھوٹی کشتی کرائے پر لےلی اوراپنی اس کشتی سے اتر کر دوسری کشتی میں بیٹھ کر واپس کنارے کی طرف پلٹے اوراُس شخص کے قریب جا کر چھینک کا جواب ” یَرْحَمُکَ اللہ “ دے کر واپس آگئے۔ جب آپ سےاِس کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا: چھینک آنے پر اس شخص نے حمد کہی تھی اور ہوسکتا ہے کہ وہ شخص اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہواور اُس کی دُعا قبول ہوتی ہو۔ جب کشتی والےسوئےتواُنہوں نے خواب میں کسی کہنے والے کو سنا:’’ اے کشتی والو! ابو داؤد نے ایک درہم کے بدلے اللہ پاک سے جنّت خریدلی‘‘۔ (فتح الباری، 11/514،تحت الحدیث: 6225) اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اوراُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم وہ تو نہایت سَستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا ہم مُفلِس کیا مول چُکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے (حدائقِ بخشش،ص186) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

(6کافر کی چھینک کا جواب

نبی ِکریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں یہودی چھینکتے اور اُمّید یہ رکھتے تھے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس پر” یَرْحَمُکَ اللہ “ کہیں گے، لیکن رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم يَہْدِيْكُمُ اللہ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ “فرماتے۔ (ترمذی،4/339،حدیث:2748)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن