30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرے بندے نے سچ کہا، میرے بندے نے سچ کہا ،اسے بخش دیا گیا۔
(عمل الیوم و اللیلۃ، ص116، حدیث:261)
یقیناً یہ عمل تعلیمِ اُمّت کےلئے ہے وگرنہ تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شان یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے سے ہم گنہ گاروں کو بخشا جائےگا۔ اِن شاءَ اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
(13دانت،کان اور پیٹ کے دَرد سے حفاظت کا نسخہ
جب کسی کو چھینک آئی اور وہ ” اَلْحَمْدُلِلّٰهِ “کہے اس سے پہلے سننے والے نے ” اَلحمدُ لِلّٰہ “ کہہ لیا تو حدیث میں آیا ہے کہ ایسا شخص دا ڑھ ، کان اور بد ہضمی کے سبب ہونے والے پیٹ کے دَرْدسے مَحْفوظ رہے گا۔
(المقاصد الحسنۃ، ص420، حدیث:1130)
دانتوں کی بیماریوں سے حفاظت
حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جو کوئی چھینک پر کہے: ” اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَال“اور اپنی زبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تو اِن شاءَ اللہ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا، مُجرَّب (یعنی تجربہ شُدہ بات)ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،6 / 396)
(14 چھینک کے وقت چہرۂ اَنْور ڈھانپ لیتے
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمتِ سراپا عظمت میں جب چھینک کی حاضری ہوتی یعنی جب آپ چھینکتے تو اپنے مبارک ہاتھ سے یا کپڑے سے چہرۂ اَنْور ڈھانپ لیتےاور اس ڈھانپنے کے ذریعے اپنی آواز مبارک کو کم کرتے۔
(ترمذی، 4/343، حدیث:2754)
چھینک میں آواز بلند مت کیجئے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! چھینک اچھی چیز ہے اوریہ سارا بیان اتفاقی چھینک کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع