30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
چھینک کے آداب
دعائے عطّار: یارَبِّ کریم !جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ” چھینک کے آداب“پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی رِضا پر راضی رہنے کی توفیق دے اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔
اَللّٰہُمَّ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْهِ واٰلٖه وسلّم
درودِ پاک کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو مجھ پر ایک دِن میں ایک ہزارمرتبہ دُرُود شریف پڑھے گاوہ اُس وَقت تک نہیں مرے گا جب تک جَنَّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔
(الترغیب والترہیب،2/328، حدیث: 22 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
سب سے پہلے چھینک کس کوآئی
اللہ پاک نےحضرت ِ آدم صفیُّ اللہ علیہ السّلام کو جب پیدا فرمانے کا اِرادہ کیا تو مَلَکُ الموت حضرتِ عزرائیل علیہ السّلام کو حکم دیا کہ زمین سے ایک مُٹّھی مِٹّی لے آؤ۔حکمِ خدا وندی سے حضرت مَلَکُ الموت علیہ السّلام نے جب زَمین سے مٹی کی ایک مٹھی بھری تو رُوئے زمین کی اُوپری تہہ چھلکے کی طرح اُتر کر آپ کی مٹھی میں آگئی۔ جس میں ساٹھ رَنگوں(Sixty colours) اور مختلف کَیْفِیَّتوں والی مِٹّیاں شامل تھیں،اُس مٹی کومختلف پانیوں سے گوندھنے کا حکم فرمایا، پھر اُس مٹی سے حضرت آدم علیہ السّلام کا جسم بنا کر جنّت کے دَروازے پر رکھ دیا گیا جسے دیکھ کر فرشتے تعجّب کرتے تھے کیونکہ فرشتوں نے ایسی شکل و صورت کی کوئی مخلوق کبھی دیکھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع