دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

اِس میں  سے کچھ خرچ سکتا ہے ۔  جو کچھ رقم بچ گئی وہ دینے والے کو لوٹانی ہو گی ورنہ گُنہگار ہوگا ۔  اِس کی صورت یِہی ہے کہ اَخراجات دینے  والے سے صاف صاف لفظوں  میں  ہر طرح کی اجازت لے لی جائے ۔ مَثَلاً اُس سے عرض کی جائے کہ آپ کی رقم میں  سے ہو سکتا ہے کہ دیگر اسلامی بھائیوں  کو بھی کھانا کھلایا جائے ، اِس میں  سے نئے اسلامی بھائیوں  کو تحفے بھی دیئے جا سکتے ہیں  بچ جانے کی صورت میں  دعوتِ اسلامی کے چندے میں  بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ لہٰذا برائے کرم! ہر نیک اور جائز کام میں  خرچ کرنے کی کُلّی اجازت عنایت فرما دیجئے ۔  مَدَنی قافِلے میں  راہِ خدا عزوجل میں  پلّے سے خرچ کرنے والے کیلئے ثواب بھی زیادہ اور مسائل بھی کم ۔ خرچ میں  میانہ روی سے کام لیجئے اور دونوں  جہاں  کی برکتیں  لوٹئے ۔

آدھی زندگی ، آدھی عقل اور آدھا علم!

            حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں ، تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، پیکرِ جُودو سخاوت، سراپا رَحمت، محبوبِ  رَبُّ الْعِزَّت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ عالیشان ہے : {1}خرچ کرنے میں  میا نہ روی آدھی زندَگی ہے اور{2}لوگوں  سے مَحَبَّتکرنا آدھی عقل ہے اور{3}اچّھا سُوال آدھا علم ہے ۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان ج۵ ص۲۵۴حدیث ۶۵۶۸) اس حدیث مبارَک کے تینوں  حصّوں  کی جدا جدا شرح کرتے ہوئے مُفَسّرِ شہیر، حکیمُ الْاُمَّت، حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّانفرماتے ہیں : سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ   وَجَلَّ عجیب فرمانِ عالی ہے ! {1} خوش حالی کا دارو مدار دو چیزوں  پر ہے : کمانا، خرچ کرنا ۔  مگر ان دونوں  میں  خرچ کرنا بَہُت ہی کمال ہے ۔  کمانا سب جانتے ہیں  ، خرچ کرنا کوئی کوئی جانتا ہے ۔  جسے خرچ کرنے کا سلیقہ آگیا وہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ   وَجَلَّ ہمیشہ خوش رہے گا {2} عَقل کے سارے کام ایک طرف ہیں  اور لوگوں  سے مَحَبَّت کر کے انھیں  اپنا بنا لینا ایک طرف، لوگوں  کی مَحَبَّت سے دینی دُنیاوی ہزاروں  کام نکلتے ہیں ، لوگوں  کے دلوں  میں  اپنی مَحَبَّتپیدا کر لو پھر (نیکی کی دعوت دیکر) انھیں  نَمازی حاجی غازی (جوچاہو) بنا دو ۔  مگر خیال رہے کہ لوگوں  کی  مَحَبَّتحاصِل کرنے کے لیے اللّٰہ و رسول(عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ) کو ناراض نہ کر لو بلکہ لوگوں  سے  مَحَبَّت اللّٰہ و رسول (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ) کی رِضا کے لیے ہونی چاہئے {3} علم و تعلیم میں  دو چیزیں  ہوتی ہیں  ، شاگرد کاسُوال اُستاد کا جواب، ان دونوں  سے مل کر علم کی تکمیل ہو تی ہے ۔ اگر شاگردسُوال اچّھے کرے گا جواب بھی اچّھے پائے گا ۔  ( مِراٰۃ ج۶ ص ۶۳۴ ۔ ۶۳۵)

غریبوں  کیلئے رقم ملی ، مالداروں  پر خرچ کر دی، اب کیا کرے ؟

سُوال :  اگر کسی نے یہ کہکر دعوتِ اسلا می کے کسی علاقے کیقافِلہ ذمّہ دار کو کچھ رقم دی کہ غریب اسلامی بھائیوں  کو مَدَنی قافِلے میں سفر کروادینا ۔  اب ذمّے دار نے غنی   ( یعنی مالدار ) نئے اسلامی بھائیوں  کو اِس جذبے کے تحت اُس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن