30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیثِ پاک میں ہے : ’’ فِتنہ سو رہا ہے اُس کے جگانے والے پر اللہعَزَّوَجَل کی لعنت ۔ ‘‘ (اَ لْجامِعُ الصَّغِیر ص ۳۷۰حدیث ۵۹۷۵ )
سُنّی مدارِس کی کھالیں مت کاٹیئے
سُوال : اگر کوئی کہے کہ میں ہر سال فُلاں سُنّی اِدارے کو کھال دیتا ہوں ۔ اُس کو یہ سمجھانا کیسا کہ اِس سال ہمارے دینی ادارے مَثَلاً دعوتِ اسلامی کو کھال دے دیجئے ۔
جواب : اگر وہ صاحِب کسی ایسی جگہ کھال دیتے ہیں جو کہ اُس کا صحیح مَصرف ہے تو اُ س ادارے کو محروم کر کے اپنی تنظیم کیلئے کھال حاصِل کر لینا اُس اِدارے والوں کیلئے صدمے کا باعِث ہو گا ، یوں آپس میں کشیدگی پیدا ہو گی لہٰذا ہر اُس کام سے اجتِناب کیجئے جس سے مسلمانوں میں باہم رَنجِشیں ہوں مسلمانوں کو نفرت و وَحشت سے بچانا بَہُت ضَروری ہے ۔ جیسا کہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ معظَّم ہے : بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوْا ۔ یعنی خوشخبری سناؤ اور( لوگوں کو) نفرت نہ دلاؤ ۔ ( بُخاری ج۱ ص ۴۲ حدیث ۶۹ )
سُنّی مدرَسے کو کھال خوددے آئیے
سُوال : اگر کہیں دعوتِ اسلامی کیلئے کھال لینے پہنچے ، اُس نے ایک ہمیں دی اور ایک کھال بچا کر رکھتے ہوئے کہا کہ یہ اہلسنّت کے فُلاں دارالعلوم کو دینی ہے ۔ آپ آدھے گھنٹے کے بعد معلوم کر لیجئے اگر وہ لینے نہ آئیں تو یہ کھال بھی آپ ہی لے لیجئے ۔ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے ؟
جواب : یہ ذِہن میں رہے کہ قربانی کی کھالیں اِکٹّھی کرنا دعوتِ اسلامی کا’’ مقصد ‘‘نہیں ’’ضَرورت‘‘ ہے ۔ دعوتِ اسلامی کا ایک مقصد نیکی کی دعوت عام کرنے کی غَرَض سے نفرتیں مٹانا اور مسلمانوں کے دلوں میں مَحَبَّتوں کے چَراغ جَلانا بھی ہے ۔ تمام سنّی ادارے ایک طرح سے دعوتِ اسلامی ہی کے ادارے ہیں اور دعوتِ اسلامی تمام سُنّی اداروں کی اپنی اپنی اور اپنی سنّتوں بھری تحریک ہے ۔ مُمکِنہ صورت میں اچّھی اچّھی نِیتَّیں کر کے آپ خود اُس سُنّی دارالعلوم کو کھال پہنچاد یجئے ۔ اِس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کا دل بھی خوش کرنے کی سعادت حاصِل ہو گی ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہِدایت، محبوبِ ربُّ الْعِزَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’ فرائض کے بعد سب اَعمال میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کو زیادہ پیارا، مسلمان کا دل خوش کرنا ہے ۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْرج۱۱ص۵۹حدیث۱۱۰۷۹)
اپنی قربانی کی کھال بیچ دی تو؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع