دُرُود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

چندے کے بارے میں سوال جواب

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے مگر بہ نیّتِ ثواب یہ کتاب(100 صَفْحات )

مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے علْم میں   خوب اِضافہ ہوگا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

            اللہ عزَّوجَلَّکے پیارے رسول، رسولِ مقبول، سیِّدہ آمِنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ شَفاعت نشان ہے : ’’شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ (یعنی جُمعرات کے غروبِ آفتاب سے لیکر جُمُعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قِیامت کے دن میں  اُس کا شَفیع وگواہ بنوں  گا ۔ ‘‘

(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۱۱۱ حدیث۳۰۳۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چندہ کی شَرعی حیثِیَّت

سُوال :  مساجِد و مدارِسِ اسلامیہ وغیرہ دِینی کاموں  کیلئے چندہ کرنا کیساہے ؟

جواب  :         جائز بلکہ کارِ ثواب ہے اور اس کی اصل سُنّت سے ثابِت ۔ چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ایک سُوال کے جواب میں  فتاوٰی رضویہ جلد16 صَفْحَہ 418پر ارشاد فرماتے ہیں  : ’’مسجِد میں  اپنے لئے مانگنا جائز نہیں  اور اسے دینے سے بھی عُلَماء نے مَنع فرمایا ہے  ۔ ‘‘(چند سُطور کے بعد لکھتے ہیں ) اور کسی دوسرے کیلئے مانگا یا مسجِد خواہ کسی اورضَرورتِ دینی کیلئے چندہ کرنا جائز اور سنّت سے ثابِت ہے ۔  (فتاوٰی رضویہ ج۱۶ ص ۴۱۸)مزیدصَفْحَہ 468 پر فرماتے ہیں  : اُمُورِ خَیر(یعنی بھلائی کے کاموں ) کے لئے چندہ کرنا احادیثِ صَحیحہ سے ثابِت ہے ، مالدار پر واجِب نہیں  کہ ساری مسجِد اپنے مال سے بنائے ، اَمرِ خیر(یعنی بھلائی کے کام ) میں  چندہ کی تحریک دلالتِ خیر(یعنی بھلائی کی طرف رہنمائی  )  ہے ۔ (حدیثِ مبارَک میں  ہے ) :  ’’جو کارِ خیر کی راہنمائی کرے اُس کو بھی اُتنا ہی اَجر ملتا ہے جِتنا کارِ خیر کرنے والے کو ۔ ‘‘ (مُسلِم  ص ۱۰۵۰حدیث۱۸۹۳)

چندہ پارٹی کہکر کر مذاق اُڑانا کیسا؟

سُوال :  دِینی کاموں  کیلئے چندہ کرنے والوں  کو بعض لوگ تَحقیراً ’’چندہ پارٹی ‘‘ کہتے اور ان کا مذاق اُڑاتے ہیں ، ان کی اصلاح کیلئے کچھ مَدَنی پھول بیان کیجئے ۔

جواب : مسلمان کی تَحقیر یا اُس کا مذاق اُڑانا اور دل دُکھانا حرام اور جہنَّم میں  لے جانے والا کام ہے ۔ بَحروبَر کے بادشاہ ، دو عا لم کے شَہَنْشاہ ، صاحِبِ مَجدو جاہ، اُمّت کے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن