دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

وقت ایک ایک کو یہ عبارت پڑھانی یا پڑھ کر سنانی اور اُس کھال یا چندے کے اصل مالِک سے منظوری لینی ضَروری ہے ۔  ایک مسئلہ یہ بھی ذِہن میں  رکھئے کہ اِس کے باوُجُود کافِر و مرتد کے علاج پر یہ رقم خرچ کرنا، ناجائز ہی رہیگا ۔  

غیر مسلم کو مالِ وقف سے دینا جائز نہیں

            میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفتاوٰی رضویہ جلد 16صَفْحَہ 226پرغیر مسلم کو مالِ وقف سے شِیرینی بھیجنے کے بارے میں  کئے گئے سوال کے جواب میں  ارشاد فرماتے ہیں : غیر مسلِم کو مالِ وَقف سے (شیرینی) بھیجنا تو کسی طرح جائز نہیں  کہ وَقف کارِ خیر کیلئے ہوتا ہے اور غیر مسلم کو دیناکچھ ثواب نہیں ۔  کَمَا فِی الْبَحْرِ الرَّائِق  وغیرہ (یعنی جیسا کہ اَلْبَحْرُ الرَّائِق  وغیرہ میں  ہے ) حضرتِ سیِّدُناجابِر بن عبدُاللّٰہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ سردارِ مکّۂ مکرَّ مہ، سرکارِ مدینۂ منوّرہ صَلَّی اللہُتَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرشادِ فرمایا  : ’’ اگر وہ بیمار پڑیں  تو پو چھنے نہ جاؤ ، مر جائیں  تو جنازے میں  حاضر نہ ہو ۔ ‘‘( اِبن ماجہ ج۱ص۷۰ حدیث۹۲)

چندہ کاروبار میں  لگانا کیسا؟

سُوال :  مسجِد یا کسی مذہبی یاسَماجی اِدارے کا چندہ کثیر مقدار میں  جمع ہو گیا ہو تو کیا اُسے کاروبار میں  لگا سکتے ہیں ؟

جواب :  خواہ کیسا ہی نَفْع بَخش کاروبار ہو، نہیں  لگا سکتے ۔ چاہے اُس کی آمدنی  اُسی ادارے کے لئے استِعمال کرنے کی نیّت ہو ۔ ہاں  اگرچندہ دینے والے نے صَراحَۃً ( یعنی صاف لفظوں  میں ) اجازت دیدی ہو تو صِرف اُس کی رقم جائزکاروبار میں  لگائی جا سکتی ہے ۔ اِس ضِمن میں ’’فتاوٰی رضویہ شریف‘ ‘  کا ایک اقِتِباس مُلا حَظہ فرمایئے ، چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اِسی قسم کے ایک سُوال کے جواب میں  ارشاد فرماتے ہیں : ’’چندے کے روپے چندہ دینے والوں  کی مِلک پر رہتے ہیں ۔ ان سے اجازت لی جائے ، جو جائز بات وہ بتائیں  اُس پر عمل کیا جائے  ۔ ‘‘   (فتاویٰ رضویہ ج ۱۶ ص۴۱۰)

چندے کی رقم سے اجتِماعی قُربانی کیلئے گائیں  خریدنا

 سُوال :  مذہبی یا فلاحی اِدار ہ کے چندہ کی رقم سے اجتِماعی قربانی کیلئے بیچنے کے واسِطے گائیں  خریدی جا سکتی ہیں  یا نہیں ؟

جُواب :  چندے کی رقم کاروبار میں  لگانا جائز نہیں ۔ اِس کیلئے چندہ دینے والے سے صَراحَۃً یعنی صاف لفظوں  میں  اجازت لینی ضَروری ہے ۔

قربانی کی کھالیں  اسکول کی تعلیم کیلئے دینا کیسا؟

سُوال :            کیا قربانی کی کھالیں  اسکول کی مُروَّجہ تعلیم کیلئے دے سکتے ہیں  ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن