دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

سُوال  : فقیرِ شَرعی نے وَکیل کواپنی زکوٰۃ کسی بھی کام میں  صَرف کرنے کی اجازت دی تھی یا اُس نے خود ہی لی تھی ، تو کیا اِس صورت میں  بھی شَرعی فقیر کو مالِ زکوٰۃ پر قبضہ کرنا ضَروری ہوگا ؟

جواب :  جی نہیں کیونکہ وکیل کا قبضہ مُوَکِّل( یعنی وکیل کرنے والے ) کا ہی قبضہ کہلائے گا  ۔

حیلہ کرتے وقت کہا : ’’ رکھ مت لینا‘‘ تو؟

سُوال : کیا حِیلہ کرتے وقْت شَرعی فقیر کو یہ کہہ سکتے ہیں  کہ واپَس دے دینا ، رکھ مت لینا وغیرہ ؟

جواب :  نہ کہے ۔ بِالفرض ایسا بول بھی دیا تب بھی زکوٰۃ کی ادائیگی وحِیلے میں  کوئی فَرق نہیں  پڑے گا کیونکہ صَدَقات وزکوٰۃ اورتُحفہ دینے میں  اِس قسم کے شَرطِیّہ اَلفاظ فاسِد ہیں  ۔ اعلیٰ حضرت ، امام اہلِ سنّت ، مُجّدِدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ شامی  (کتابُ الزّکاۃ ، بابُ الْمَصْرِف جلد ۳صَفحہ ۳۴۴) کے حوالے سے فرماتے ہیں : ’’ ہِبَہ(یعنی تحفہ) اور صَدَقہ شرطِ فاسِد سے فاسِد نہیں  ہوتے ۔  ‘‘ (فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجہ ج۱۰ ص ۱۰۸)

 کیا چیک کے ذَرِیعے حِیلہ ہو سکتا ہے ؟

سُوال : کیا چیک کے ذَرِیعے زکوٰۃ کا حِیلہ ہو سکتا ہے ؟

جواب :  جی نہیں  ۔ چونکہچیک کے ذَرِیعے زکوٰۃ ادا نہیں  ہوسکتی ۔ لہٰذا چیک کے ذریعے زکوٰۃ کا حیلہ بھی نہیں  کیا جا سکتا ۔

بَہُت بڑی رقم کا حیلہ کیسے ہو!

 سُوال :  بینک سے بڑی رقم نکلوانے اور پھر شَرْعی فقیر کے قبضے میں  دینے پھر اس سے لے کر دوبارہ بینک میں  جمع کروانے میں  حَرَج ہوتا ہے کوئی آسان حل بتادیجئے ۔

جواب :  شَرعی فقیر اپنے نام سے بینک میں  صرف اِتنی رقم کا اَکاؤنٹ (ACCOUNT) کُھلوالے کہ وہ شَرعی فقیر رہے پھر جتنی رقم زکوٰۃ کی مَدّ میں  اسے دینی ہے اسے بتا کر اس کے اَکاؤنٹ میں  جمع کروادی جائے ۔ جب وہ رقم اس کے اَکاؤنٹ میں  جمع ہوگئی تو زکوٰۃ ادا ہوگئی ۔  اب جس کام کیلئے حیلہ کیا ہے وہ اس کیلئے دیدے ۔ اس کی تفصیل پہلے بیان ہوچکی ۔ یاد رہے ! صرف وُہی اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے جس پر سود نہیں  بنتا مَثَلاً کرنٹ اَکاؤنٹ(CURRENT ACCOUNT) پر سود نہیں  ملتا جبکہ سیونگ اَکاؤنٹ (SAVING ACCOUNT) پرسودملتا ہے ۔

حِیلے کی رقم دینی کاموں  میں  خَرچ کرنا کیسا؟

سُوال : زکوٰۃ فِطرے کا حیلہ کر کے اُس رقم کو تبلیغِ دین کے کاموں  مَثَلاً مدارِس، سنّتوں  بھرے اجتماعات اور دینی کتابوں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن