دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

سُواری کے جانور ( یا اسکوٹر یا کار) ، کاریگروں  کے اَوزار، پہننے کے کپڑے ، خِدمت کیلئے لونڈی ، غلام، عِلمی شُغُل رکھنے والے کے لیے اسلامی کتابیں  جو اس کی ضَرورت سے زائد نہ ہوں  ٭ اِسی طرح اگر مَدیُون ( یعنی مقروض ) ہے اور دَین ( یعنی قرضہ ) نکالنے  کے بعدنِصاب باقی نہ رہے تو فقیر ہے اگر چہ اس کے پاس ایک تو کیا کئی نِصابیں  ہوں  ۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۹۲۴، رَدُّالْمُحتار ج۳ص۳۳۳)

 مِسکین کی تعریف

سُوال :  مسکین کی تعریف بھی ارشاد ہو ۔

جواب :    مِسکین وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو یہاں  تک کہ کھانے اور بدن چُھپانے کیلئے اِس کامُحتاج ہے کہ لوگوں  سے سُوال کرے اور اسے سُوال حلال ہے ۔  فقیر ( یعنی جس کے پاس کم از کم ایک دن کا کھانے کیلئے اور پہننے کیلئے موجود ہے اُس) کوبِغیر ضَرورت و مجبوری سُوال حرام ہے ۔ (عالمگیری ج۱ص۱۸۷ ۔ ۱۸۸، بہارِ شریعت ج ۱ ص ۹۲۴ )

  حِیلہ کرنے کا آسان طریقہ

سُوال : زکوٰۃ وفِطرے کے حیلے کا آسان طریقہ بتا دیجئے ۔

جواب :  کسی فقیرِ شَرعی کویا اس کے وکیل کو مالِ زکوٰۃ وفِطرہ کا مالِک بنا دیا جائے مَثَلاً اُس کو نوٹوں  کی گڈّی یہ کہہ کر دیدی کہ یہ آپ کی مِلک ہے ، وہ اُس کو ہاتھ میں  لیکر یا کسی طرح قبضہ کر لے اب یہ اِس کا مالِک ہو گیا اور کسی بھی کام (مَثَلاًمسجِدکی تعمیر وغیرہ) میں  صَرف کردے ۔  یوں  زکوٰۃ ادا ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں  ثواب کے بھی حقدار ہوں  گے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  ۔

فقیر کے وکیل سے کیا مُراد ہے ؟

سُوال  : آپ نے کہا  : ’’شَرعی فقیر یا اس کے وکیل ‘‘یہاں  وکیل سے کیا مُراد ہے ؟

جواب :  اِس سے مُراد وہ شخص ہے جسے شَرعی فقیر نے اپنی زکوٰۃ وُصُول کرنے کی اجازت دی ہو یا اس نے خود اس سے اجازت لی ہو  ۔

کیا وکیل زکٰوۃ پر قبضہ کرنے کے بعد خرچ کر سکتا ہے ؟

سُوال  : تو کیا وکیل بھی مالِ زکوٰۃ پر قبضہ کرنے کے بعد اسے کسی بھی کام میں  صَرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے ؟

جواب :  نہیں   ۔ البتّہ اگر اسے فقیر نے اجازت دی ہو یا اس نے خود اجازت لی ہو تو کرسکتا ہے  ۔

وکیل کا قبضہ مُوَکِّل ہی کا قبضہ کہلائے گا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن