دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

سُوال :  مَدَنی قافلے کے مسافِردعوتِ اسلامی کے جامِعۃُ المدینہ یا کسی بھی مدرَسے کے طَلَبہ کاکھانا کھا سکتے ہیں  یا نہیں؟

جواب :  نہیں  کھا سکتے ۔

  مدرَسے کے کمبل دوسرا کوئی استِعمال کر سکتا ہے  یا نہیں ؟

سُوال :  مسجد میں  مَدَنی قافِلہ آکر ٹھہرے تو سردیوں  کی صورت میں  جامِعۃُ المدینہ کے

طَلَبہ کیلئے ملے ہوئے کمبل وغیرہ مَدَنی قافلے کے مسافِر استعمال کر سکتے ہیں  یا نہیں  ؟

جواب :    طَلَبہ کو دئیے گئے کمبل طَلَبہ کے علاوہ اساتِذہ ، عملہ اورمہمان استعمال کر سکتے ہیں  ۔ ان کے سِوا مَدَنی قافِلے والے یا عام مسلمان استِعمال نہیں  کر سکتے ۔  ہاں  دینے والے نے دینے سے قَبل صراحت کردی ہو یعنی واضِح الفاظ میں  کہہ دیاہوکہ مَدَنی قافلے والے بلکہ ہر مسلمان کو استِعمال کرنے کا اختیار ہے تو کر سکتے ہیں  ۔

   مسجِد کے کُولر کا ٹھنڈا پانی گھر لے جانا

سُوال : اپنی دکان پر یا گھرمیں پینے کیلئے مسجِد یامدرَسے کے کولر سے ٹھنڈا پانی بھر کر لے جانا کیسا؟ اگرمُؤَذِّن صاحِب سے اِجازت لے لی ہوتو ؟

جواب :  ناجائز ہے ۔  مُؤَذِّن ، خادِم یا امام بلکہ مُتَوَلّی بھی چندے کی ان چیزوں  کو خلافِ شریعت استِعمال کرنے کی اجازت نہیں  دے سکتے ۔

               مسجِد کاسادہ پانی بھر کر لے جانا

سُوال : تو کیا سادہ پانی بھی مسجِدیا مدرَسے سے بھر کر نہیں  لے جایاجاسکتا؟

جواب :  جہاں  جہاں  مسجد یامدرسے میں  سے بھر کر لے جانے کاعُرف ہے وہاں  جائز اور جہاں  عُرف نہیں  وہاں  ناجائز ۔ کہیں  پانی و افِر(کثیر) مقدار میں  ہو تا ہے اور لوگ بالٹیاں  بھر بھر کر لے جاتے ہیں  تو کہیں  پانی کی کافی تنگی ہوتی ہے اور حالت یہ ہوتی ہے کہ کبھی موٹر بھی کام کرتی ہے توکبھی نہیں  کرتی اورپیسے دیکر ٹینکر سے پانی منگوانا پڑتا ہے ایسی تنگی کی صورت میں  صرف ایک آدھ بوتل بھرنے کی حد تک اجازت ہو سکتی ہے ، اِس میں  بھی وہاں  کاعُرف دیکھا جائیگا اگر عُرف نہ ہوتو بوتل بھرکر بھی نہیں لے جاسکتے ۔ اگر انتِظامیہ نے صَراحَۃً لکھ کر لگا دیا ہے کہ ’’ پانی بھر کرلے جانا منع ہے ‘‘ تو اس صورت میں  بھی پانی بھر کر نہ لے جائیں  ۔ بَہَرحال پانی کی قِلَّت و کثرت کے مطابِق ہر عَلاقے کی مسجِد اور مدرَسے کا اپنااپناعُرف ہوتا ہے ، اسی کے اعتبار سے جواز وعدمِ جواز(یعنی جائز و ناجائز ہونے ) کا حکم ہو گا ۔

مدرَسہ اگر بڑی عمارت میں ہو تو پانی کا حُکم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن