دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

لے لیا جائے ۔

مدرَسے کا کھانا بچ جائے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ؟

سُوال : وہ کھاناجومدرسے میں  پکایاگیاہواوربچ جائے دوسرے وقت طَلَبہ بھی نہ کھائیں ، خراب ہو جانے کااندیشہ ہونے کی صورت میں  کیا ایسا کھانامَحَلّے میں  تقسیم کرسکتے ہیں  ؟

جواب : جی ہاں  مَحَلّے یا عام مسلمانوں  میں تقسیم کر سکتے ہیں  ۔

قافلے والوں  کامدرَسے کے مَطبَخ سے کھانا پکانا

سُوال :  اگر جامِعۃُ المدینہ سے مُلحِقہ مسجد میں  مَدَنی قافِلہ قیام کرے اورشُرکائے قافِلہ جامِعۃ المدینہ کے مَطبخ( مَطْ ۔ بَخ، یعنی باورچی خانے ) میں  اپنا کھانا پکا لیں  تو جائز ہے یا نہیں  ؟

جواب :  جائز نہیں ۔ کیوں کہ گیس کا بِل، ماچس، برتن وغیرہ سب پر چندے کی رقم صَرف کی جاتی ہے ۔  بعض اَوقات ایسا بھی ہو تا ہو گا کہ لوگ جامِعۃُ المدینہ کیلئے برتن وغیرہ وَقف کر دیتے ہوں گے ۔  ایسی صورت میں  بھی باہَر والوں  کو استعمال کی شرعاً اجازت نہیں  ہو سکتی ۔ مَدَنی قافلے والوں  کیلئے ضَروری ہے کہ اپنے چولھے برتن وغیرہ کی ترکیب رکھیں ، نمک بھی کم پڑنے کی صورت میں  مدرَسے سے نہ لیں ۔ یہ بھی ذہن میں  رہے کہ یوں  کہہ کر بھی نہیں  لے سکتے کہ چلو ابھی لے لیتے ہیں  ، پیسے دیدیں گے یا جتنا لیا ہے اُس سے زیادہ دے دیں  گے ۔  ضِمناً عرض ہے کہ یہ اِحتیاط ہر جگہ لازِمی ہے کہفِنائے مسجِد بلکہ خارجِ مسجِد میں  بھی ایسی جگہ پکائیں  جہاں سے مسجِد کے اندر دھوآں یابدبو وغیرہ داخِل نہ ہو ۔ کھانا کھانے یادھونے پکانے وغیرہ میں  وہاں  کی دری یا فرش وغیرہ بالکل آلودہ نہ ہو اِس کا خیال رکھنا ضَروری ہے ۔  

  قافِلے والوں  کا فِنائے مسجِد میں  کھانا پکانا

سُوال :  کیا مَدَنی قافلے والوں  کا فِنائے مسجِد میں  کھانا پکانا جائز ہے ؟

جواب :  مسجد کو بدبودار چیزوں  سے بچانا واجب ہے اگر فنائے مسجد میں  کھانا پکانے کے باوجودمسجِد کو(مَثَلاً ماچس کی تیلی جلنے پر اڑنے والی بدبُو ، کچّے گوشت، کچّے لہسن وپیاز وغیرہ کی ) بدبو سے بچایا جاسکتا ہو توجائز ہے  ۔ ([1]) البتّہ اوپر دیے گئے جواب میں  مذکور احتیاطیں  ضَرور ملحوظ رہیں  ۔

 کیا  مدنی قافلے والے جامعۃ المدینہ کا کھانا کھا سکتے ہیں ؟

 



[1]    مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’ مسجِدیں خوشبودا رکھئے ‘‘ (24صفحات)کا مُطالعہ بے حدضَروری ہے ۔ فیضانِ سنّت  جلد اوّل باب فیضانِ رمضان میں بھی صفحہ1207تا 1227اس رسالے کا مضمون موجود ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن