دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab | چندے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
چندے کے بارے میں سوال جواب

جواب : چندے کے احکام مُتَوَلّی اور غیر مُتَوَلّی  کے لئے الگ الگ ہیں  ۔ اگر مسجِد یا مدرَسہ موجود ہیں اور ان کا کوئی مُتَوَلّی بھی ہے تو ان کی مزید تعمیر کے لئے یا ان کے مَصارِف(اَخراجات) کے لئے جو چندہ مُتَوَلّی کے پاس جمع ہوتا ہے یہ مسجد یا مدرَسے کے لئے ہِبَہ ہوتا ہے اورمُتَوَلّی، مسجد یا مدرَسہ کی طرف سے وَکیل بِالقَبْض ہوتا ہے لہٰذا چندے کے مُتَوَلّی کے قبضے میں  آتے ہی ہِبَہ تام(یعنی ہِبہ مکمَّل)

ہوجاتا ہے اور چندہ مسجد یا مدرَسے کی مِلک میں  آ جاتا ہے اور مالک کی مِلک سے نکل جاتا ہے ۔  اگر مُتَوَلّی اس چندے کو اپنے ذاتی کام میں  خرچ کرے گا تو گناہ گار ہو گا کہ اس نے مالِ وقف کو اپنے ذاتی کام میں  خرچ کیا اور اس پرلازم آئے گا کہ جتنا روپیہ اس نے اپنے ذاتی کام میں  خرچ کیا ہے اُتنا اپنے پلّے سے اُسی کام  میں  لگا دے جس کام کے لئے چندہ لیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ توبہ بھی کرے ۔

                میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں  : ’’اس پر توبہ فرض ہے اور تاوان ادا کرنا فرض ہے جتنے دام اپنے صَرف (ذا تی ا ستِعمال)میں  لایا تھا اگر یہ اس مسجد کا  مُتَوَلّی تھا تو اُسی مسجد کے تیل بتّی میں صَرف کرے دوسری مسجد میں  صَرف کردینے سے بھی بَرِیُّ الذِّمَّہنہ ہو گا اور اگرمُتَوَلّی نہ تھا تو جس نے اسے دام (چندہ) دئے تھے اُسے واپَس کرے کہ تمہارے دئے ہوئے داموں  (یعنی چندے ) سے اِتنا خرچ ہوا اور اتنا باقی رہا تھا کہ تمہیں  دیتا ہوں  ۔ اس لئے کہ اگر وہمُتَوَلّیہے توتسلیمِ تام ہو گئی( یعنی سپردکرنا مکمَّل ہو گیا) ورنہ چندہ دینے والے کی مِلک پر باقی ہے ۔  ‘‘                                                                                                                                           (فتاوٰی رضویہ ، ج ۶ ۱ ، ص ۴۶۱ )

اگر چندہ لینے والا غیرِ مُتَوَلّی ہے یا جس چیز کے لئیچندہ لیا گیا ہے اس کا کو ئی مُتَوَلّی نہیں  یاابھی مسجد یا مدرَسہ وغیرہ بنانے کی ترکیب ہے اور اس کے لئے چندافراد چندہ جمع کر رہے ہیں ، تو ایسی صورت میں  چُونکہ کوئی مُتَوَلّی نہیں  لہٰذا جب تک چندہ اسکام میں  صَرف نہیں  ہو جاتا جس کے لئے لیا گیا ہے تو اُس وقت تک چندہچندہ دِہَندہ (یعنی چندہ دینے والے ) کی مِلک پر باقی رہے گا لہٰذاان چندہ وُصول کرنے والوں  میں  سے کسی نے بھی چندے کو اپنے ذاتی کام میں  خرچ کردیا تووہ گناہ گار ہو گااور اب اس پر واجِب ہے کہ جتنی رقم اِس نے اپنے ذاتی کام میں  خَرچ کی ہے اُتنی ہی رقم چندہ دِہَندہ (یعنی جس نے چندہ دیا تھا اُس)  کو واپس کرے کہ چندہ ابھی چندہ دِہَندہ (یعنی چندہ دینے والے ) کی مِلک میں  باقی تھا اور اگر اِس نے بِلا اجازتِ چندہ دِہَندہ (دِ ۔ ہَن ۔ دَہ) اپنی طرف سے اس کام میں  رقم خرچ کر دی جس کام کے لئے چندہ لیا جا رہا تھا تو بھی بَری نہ ہوگا  ۔ کیوں  کہ اِس نے حقیقت میں  جو چندے کی رقم لی تھی وہ تو اپنے کسی کام میں خرچ کر کے ہلاک کر چکاتھا ۔  اب جورقم پلّے سے دے رہا ہے وہ چندہ دینے والے کو دینی  ہے یا پھر اس سے نئی اجازت لینی ضَروری ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن