30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کواپنامعمول بنالیجئی اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ڈھیروں سنّتیں سیکھنے کاموقع ہاتھ آئے گا۔‘‘میں نے نہ صرف ہامی بھرلی بلکہ درس میں شرکت بھی کرنے لگاجس کی برکت سے مجھے نمازوں کی ادائیگی کاموقع بھی نصیب ہو جاتا، اس اسلامی بھائی کی مزیدشفقتوں کی بدولت آہستہ آہستہ میں نمازوں اوردرس میں شرکت کا پابندبنتاگیا۔ایک مرتبہ انھوں نے اپنے پاس بٹھاکرمجھ سے فیضانِ سنّت کا ایک صفحہ پڑھنے کی فرمائش کی،میں نے انہیں پڑھ کرسنایاتومیری بہت حوصلہ افزائی کی اورمجھ سے کہاکہ اب آپ بھی درس دیا کریں مَا شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !آپ اچھا پڑھ لیتے ہیں یہ کہہ کرانہوں نے مجھے’’فیضانِ سنّت‘‘بھی تحفے میں دے دی۔ اگلے روزڈرتے ڈرتے میں نے درس دیا،درس کے اختتام پراسلامی بھائیوں نے پھر میری حوصلہ افزائی کی،یوں رفتہ رفتہ میری ساری جھجھک دورہوگئی،درس دینا میرے معمول کاایک حصہ بن گیا۔مشہورہے کہ ’’اچّھوں کی صحبت اچھابنا دیتی ہے‘‘لہٰذاصحبت نے اپنارنگ دکھایااورمیں تمام فضول کاموں کوچھوڑکردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دستِ شفقت پربیعت کرکے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا۔تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سبزسبزعمامہ شریف کاتاج سجاکر،سفیدلباس اپناکراور چہرے پرداڑھی شریف بڑھاکرسنّتوں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد
جودھپور(راجھستان،ہند)میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں نیکیوں سے یکسرمحروم، گناہوں کی دلدل میں دھنساہوا،معاشرے کاایک بدترین فردتھا،ساراسارادن کرکٹ کھیلنایاپھرانٹرنیٹ پرحیاسوزمناظردیکھ دیکھ کراپنی جوانی اپنے ہاتھوں بربادکرنامیرامعمول تھا،شبانہ روزانہی فضولیات میں بسرہورہے تھے۔
میری زندگی میں تبدیلی کچھ اس طرح رونماہوئی کہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے منسلک ایک اسلامی بھائی نے مجھ سے انتہائی محبت سے ملاقات کی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے فیضانِ سنّت کادرس سننے کی ترغیب دلائی میں ’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘میں شریک ہوگیا۔دوران درس جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے داڑھی نہ رکھنے کی وعیدیں سنائیں تومیرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، میں خوفِ خداسے لرزہ براندام اورشرمِ نبی سے پانی پانی ہوگیا،آہ افسوس!جن کی شفاعت کے ہم امیدوارہیں وہی ناراض ہوئے توہماراکیابنے گا؟ میں نے اسی وقت بھیگی پلکوں کے ساتھ صدقِ دل سے توبہ کی اورنیت کرلی کہ اب میں کبھی بھی داڑھی نہیں منڈاؤں گا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے مجھے نمازوں کی پابندی کی سعادت مل گئی،گناہوں کی نحوست سے نجات مل گئی اور سعادتوں بھری زندگی کاسلیقہ مل گیا۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دین متین پر استقامت عطا فرمائے۔آمین
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے،تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دوتواُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکرعاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والااللّٰہاوراس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھربھی انمول ہیرابن جاتا،خوب جگمگاتااورایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والااس پررَشک کرتااورجینے کے بجائے ایسی موت کی آرزوکرنے لگتاہے۔آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔اپنے شہرمیں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اورراہِ خدا میں سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفرکیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ مَدَنی انعامات پرعمل کیجئے،اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کودونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر،بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار،صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یامَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے،زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا،نمازی بن گئے،داڑھی،عمامہ وغیرہ سج گیا،آپ کویاکسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی،پریشانی دُورہوئی،یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوایااچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی،مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا،بَشارت وغیرہ ہوئی یاتعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کوپُرکردیجئے اورایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیّۃ‘‘عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ،محلہ سوداگران،پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔‘‘
نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کاپتا______________________________
فون نمبر(مع کوڈ)________:ای میل ایڈریس ___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع