دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chand Ghariyon ka Sauda | چند گھڑیوں کا سودا

book_icon
چند گھڑیوں کا سودا

پراُس ننھے مبلغ نے اس بات کاانکشاف کیاکہ میں اپنے علاقے کی مسجدمیں نمازپڑھنے جاتا ہوں ،وہاں ہرروزمغرب کی نمازکے بعدایک مبلغِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رَضَوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تالیف کردہ کتاب بنام’’فیضانِ سنّت‘‘سے درس دیتے ہیں جسے میں بغور سنتا ہوں اوراس میں نچھاورکئے جانے والے خوشنماپھولوں کوجس قدرممکن ہوسکے اپنے دامن میں سمولیتاہوں ۔اس کاجواب سن کرمیں بیحدمتأثرہوااورمیرے اندربھی ایک جذبہ بیدارہوااورمیں نے بھی اپنے محلے کی مسجدمیں جاناشروع کردیا،مغرب کی نمازکے بعدوہاں بھی درس ہوتاتھا،میں اس میں باقاعدگی سے شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے درس کی برکت سے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپاہو گیااورمیں مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کامرید ہوگیا،جب سے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی نصیب ہوئی ہے میں نمازوں کاپابندبن گیااورمیرے سب کام سنورگئے حتّٰی کہ مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں تعلیمی سرگرمیوں میں نہایت کمزورتھالیکن مدنی ماحول سے کیا وابستہ ہواتعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈربن گیا۔اس وقت میں ایک پرائیویٹ فرم میں ڈپٹی منیجرکے فرائض سرانجام دے رہاہوں اوراپنے دفتری اوقات میں (وقفے کے دوران)اپنے ملازمین اسلامی بھائیوں کوبھی درسِ فیضانِ سنّت دینے کی کوشش کرتاہوں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  !سنّتوں بھرے درس میں میرے ماتحت کام کرنے والے تمام ملازمین شرکت کرتے ہیں ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں درسِ فیضانِ سنّت کی برکات سے مالامال فرمائے اورمدنی ماحول میں تادمِ موت استقامت عطا فرمائے۔آمین

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

(8)طوفانی بارش

          ملیرکالونی(باب المدینہ کراچی)کے علاقینشتراسکوائرمیں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے:میں پاکستان نیوی میں ملازم تھا،زندگی کاایک بڑاحصہ گزرجانے کے باوجوددین کی طرف میرامیلان نہ ہونے کے برابرتھابلکہ دینی معلومات اس قدرکم تھیں کہ مجھے وضووغسل کے بنیادی مسائل بھی معلوم نہ تھے۔ زندگی گانے باجوں ،فلموں ڈراموں اورکھیل تماشوں جیسے بے مقصداورفضول کاموں میں صرف ہورہی تھی۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی میرے گلشنِ حیات میں آمدِبہارکاباعث بنے وہ اس طرح کہ انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘میں شرکت کی دعوت پیش کی،ان کااندازِگفتگومیرے لئے انتہائی دلچسپ ثابت ہوا،ان کی ایک ایک اداسے سنجیدگی اوروقارعیاں تھا،میں ان سے متأثرہوئے بغیرنہ رہ سکااوران کی دعوت قبول کرتے ہوئے درس میں شریک ہوگیا،درس کے بعدایک اسلامی بھائی نے مجھے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی،میں توپہلے ہی اسلامی بھائیوں کی طرف قلبی طورپرمائل ہوچکاتھاچنانچہ ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں بھی ان کے ساتھ شریک ہوگیا۔اس قدرلطف آیاکہ میں رفتہ رفتہ ان کے قریب ہوگیا۔ان کی صحبت کامجھے یہ فائدہ ہواکہ نماز،روزہ،وضواورغسل جیسی عبادات کی کوتاہیوں اور خامیوں کی اصلاح ہوگئی۔کچھ عرصے بعدتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃالاولیائ(ملتان)میں ہونے والے سالانہ بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی وہاں بھی  اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  ڈھیروں دینی مسائل اورسنّتیں سیکھنے اوران پر عمل کرنے کاموقع ملا۔اسی سال دورانِ اجتماع یکایک طوفانی بارش شروع ہوگئی اتنی شدیدبارش کے باوجودافراتفری کے بجائے اسلامی بھائیوں نے انتہائی نظم وضبط کامظاہرہ کیا۔میں نے خوداپنی آنکھوں سے دیکھاکہ اسلامی بھائیوں نے ایثاروقربانی،یگانگت وبھائی چارگی کی ایسی ایسی مثالیں قائم کیں کہ دورِ اسلاف کی یادتازہ ہوگئی یقین کیجئے کہ اس دلفریب منظرکودیکھ کرمیراایمان تازہ ہوگیااورمیں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول کے قریب سے قریب ترہوتاچلاگیایہاں تک کہ تمام گناہوں سے تائب ہوکرمیں نے سرپر سبز  عمامہ شریف کاتاج سجالیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریرمدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔آمین

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!        صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

(9)مرضِ عصیاں سے نجات

          باب المدینہ(کراچی)کے علاقے ملیرکے رہائش پذیراسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا،فلموں ڈراموں ،گانے باجوں کاشیدائی،پیارے آقاصلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلِہٖ وسلَّمکی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف سے محروم اورفرض نمازوں میں غفلت کاشکارتھا۔ہمارے محلہ کی مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت ہواکرتاتھاخوش قسمتی سے ایک روزمیں بھی درس میں شریک ہوگیااوردرسِ فیضانِ سنّت بڑی توجّہ سے سننے لگاجس کی برکت سے علمِ دین سیکھنے کاجذبہ بیدارہوا،نمازوضواورغسل کے فرائض سیکھنے کاذہن بنا۔درس کے بعدجب اسلامی بھائیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی توایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کرمجھ سے بھی پُرتپاک اندازمیں ملاقات کی اورمجھ پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے میرامدنی ذہن بنایا۔میں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ان سے شرعی مسائل سیکھنے کے جذبے کااظہارکیاجس پرانہوں نے میری بھرپورحوصلہ افزائی فرماتے ہوئے بڑے شفقت بھرے اندازمیں کہا:’’درس میں شرکت کرتے رہیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سیکھ جائیں گے‘‘۔میں نے اس کے بعددرس میں شرکت کواپنا معمول بنالیا۔ایک روزشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکابیان’’قبرکی پہلی رات‘‘سناتومیرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔میرادل چوٹ کھاگیااورمیں اپنی دنیا و آخرت کوسنوارنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  مدنی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن