دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chand Ghariyon ka Sauda | چند گھڑیوں کا سودا

book_icon
چند گھڑیوں کا سودا

(4)چندگھڑیوں کاسودا

          کوٹ مومن(ضلع گلزارِطیبہ سرگودھا)کے قریبی شہرللیانی کے ایک گاؤں ’’ڈیرہ محمدعلی شیخ‘‘کے رہائشی اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے میٹھے میٹھے مشکبارمدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں لذّتِ عصیاں     میں کھویا ہواتھا۔گناہوں کی نحوست کی وجہ سے میرادل سخت ہوچکاتھا،خاص طورپر والدین کی نافرمانی اوربدنگاہی جیسے گناہوں کاارتکاب میرامعمول بن چکاتھا،میری عصیاں بھری زندگی میں آفتابِ ہدایت کچھ یوں طلوع ہواکہ میں ایک روزدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی دعوت پردرس میں شریک ہوگیا۔درس کے الفاظ اس قدرپرتاثیرتھے کہ میرے دل میں اترگئے،غبارآلوددل سے گناہوں کی گَردچَھٹنے لگی،مجھے اپنی گزشتہ زندگی پرافسوس ہونے لگا۔آہ!زندگی کاایک بڑاحصہ غفلت میں گزرگیا۔وعظ ونصیحت کے انمول موتیوں سے بھرپور الفاظ نے میرے مردہ دل کوجِلابخشی،میں نے اسی وقت توبہ کی اورعزم بالجزم کر لیا کہ آئندہ صغیرہ وکبیرہ گناہوں سے بچتارہوں گااوررضائے ربُّ الانام کے کام کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  میراچندگھڑیوں کے لئے درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کرنامیری زندگی اورآخرت کی بہتری کا ذریعہ بن گیااورمیں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا، بدنگاہی اوروالدین کی نافرمانی جیسے کبیرہ گناہوں سے سچی توبہ کی اوروالدین سے معافی مانگ کرانہیں راضی بھی کرلیا،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رَضَوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی غلامی کاپٹا اپنے گلے میں ڈال کرسلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہوگیا۔ اس کی برکت سے پانچوں وقت کی نمازیں باجماعت مسجدکی پہلی صف میں اداکرنے کی سعادت پارہاہوں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   تادمِ تحریرنیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!   صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

(5)درس سے اُنسیت ہوگئی

          ماڈل کالونی(ملیر،باب المدینہ کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں پیش آمدہ بہارکاتذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں :دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ میرے ایک دوست گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعتکاف کرنے کاارادہ رکھتے تھے۔اس بارانہوں نے مجھے بھی اعتکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دلائی ان کے ذوق وشوق کودیکھ کرمیرے اندربھی جذبہ بیدارہوا،میں نے سوچامیں بھی تودیکھوں !آخراعتکاف میں ہوتاکیاہے؟چنانچہ میں نے اپنے محلہ کی جامع مسجدمیں اعتکاف کی سعادت حاصل کی،21رمضان المبارک کی بات ہے میں مسجدمیں بیٹھاہواتھااچانک میرے کانوں سے یہ آوازٹکرائی’’میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قریب قریب تشریف لائیے‘‘میں نے اپنی جگہ سے اُٹھ کر دیکھا تو ’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘ہونے والاتھاچنانچہ میں اس میں شریک ہوگیا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درس دیتے ہوئے ذِکرُاللّٰہکے فضائل بیان کئے۔ان فضائل کو سن کرمیرا دل باغ باغ ہوگیاکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کس قدرغَفُورٌرَّحِیْم ہے کہ مختصرکلمات پڑھنے سے اپنے بندوں پرانعامات کی بارش فرمادیتاہے۔ سُبحٰن اللہ!زبان کو تھوڑی سی حرکت دے کرذِکرُاللّٰہکیجئے اورڈھیروں ثواب کے حق داربنئے۔اس کے بعدمجھے’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘سے اُنسیت ہوگئی۔اب توروزانہ درس میں شرکت کرنامیرامعمول بن گیا،دورانِ اعتکاف اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش جاری رکھی ۔ان کی انفرادی کوشش ہی کی برکت سے میرامدرسۃالمدینہ (بالغان) اور ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کاذہن بنا۔اعتکاف کے بعد میں دنیاو آخرت کی فلاح وکامرانی کے لئے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوگیا۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلِہٖ وسلَّمکے طفیل ہماری مغفرت فرمائے اورتادمِ آخرہمیں مدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے ۔آمین

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!          صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

(6)چمنِ حیات میں بہار

          باب المدینہ(کراچی)کے علاقیفیڈرل بی ایریامیں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے:میں K.E.S.Cمیں بحیثیت ڈرائیورملازم تھا۔ریٹائر ہونے کے بعدوقت گزاری کے لئے علاقے میں موجودپارک میں بیٹھ جاتااوراپنے جیسے دوسرے بوڑھوں سے گپ شپ کرتارہتااوراذان ہونے پرانہی کے ساتھ مسجد کو چلا جاتا،علمی کم مائیگی کے باعث میں عبادت کی حقیقی لذّت سے محروم تھا،ایک مرتبہ حسبِ معمول مسجدمیں نمازپڑھنے گیاتونمازکے بعدسبزسبزعمامے والے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘شروع کردیا،یوں تووہاں اسلامی بھائی روزانہ ہی درس دیتے تھے مگرآج نجانے کیوں میری توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی لہٰذا میں بھی اپنی جگہ سے اُٹھ کردرس میں شریک ہوگیا۔درس کے بعدایک اسلامی بھائی آگے بڑھے مجھے سلام کیااورانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے پانچوں وقت پابندی کے ساتھ نمازپڑھنے کاذہن دیا۔دین کے جذبے سے سرشاراسلامی بھائی کے پرتاثیرالفاظ دل میں گھرکرگئے۔اس کے بعدتوگویاچمنِ حیات میں بہارآگئی، اسلامی بھائیوں کی رفاقت کایہ اثرہواکہ آہستہ آہستہ میں نمازوں کاپابندہوگیااور مدنی رنگ میں رنگتا چلاگیا۔چہرے پرسنّت کے مطابق داڑھی،سرپرسبز عمامہ کا تاج سجالیااورحصولِ علمِ دین کے لئے مدنی قافلوں کامسافربننے لگا۔یہ سب مدنی ماحول کی برکتیں ہیں کہ مجھے نیکیوں سے محبت اورگناہوں سے نفرت کا عظیم جذبہ نصیب ہوگیا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنَّت پررحمت ہواورانکے صدقے ہماری مغفرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!     صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

(7)کم سِن مُبلِّغ

          لانڈھی(باب المدینہ کراچی)میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے:یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں چوتھی جماعت کاطالب علم تھا۔ہمارے درجے(کلاس)میں ایک طالب علم ایسابھی تھاکہ جوفارغ اوقات میں ہمیں اچھی اچھی دینی باتیں بتاتااوران پرعمل کی ترغیب بھی دلاتاتھا،ایک روزمیں نے اس سے پوچھا’’آخرتمہاری اتنی پیاری پیاری معلومات کاذریعہ کیاہے؟‘‘اِس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن